ETV Bharat / business

سینسیکس 61 ہزار، نفٹی بھی 18300 پوئنس سے زیادہ

author img

By

Published : Oct 14, 2021, 6:43 PM IST

خریداری کی بدولت جہاں سینسیکس نے 61 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کیا، وہیں نفٹی بھی 18300 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔

سینسیکس 61 ہزار، نفٹی بھی 18300پوئنس سے زیادہ

چوطرفہ خریداری کی بدولت شیئر بازار نے آج پھر ایک نئی تاریخ رقم کی۔ خریداری کی بدولت، جہاں سینسیکس نے 61 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کی‘ وہیں نفٹی بھی 18300 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔ بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 351 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اب تک کی ریکارڈ سطح 61088.82 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ شروع میں یہ 61014.23 پوائنٹس کی کم سطح تک اترا لیکن اس کے بعد خریداری کی بنیاد پر یہ بڑھ کر 61216.26 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ ابھی یہ 375.899 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 61101.71 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 111 پوائنٹس کے اضافے سے 18272.85 پوائنٹس پر کھلا۔ فروخت کی وجہ سے یہ 18254.50 پوائنٹس پر آگیا، لیکن جب خرید نے زور پکڑ لیا، یہ 18323.20 پوائنٹس کی آل ٹائم ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ اب یہ 0.80 فیصد بڑھ کر 18,311 پوائنٹس پر ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.