ETV Bharat / business

Sensex Ends 85 Points Higher: شیئر بازار میں تیزی برقرار

author img

By

Published : Jan 13, 2022, 6:43 PM IST

بڑی کمپنیوں کے برعکس چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں میں خریداری کا زور زیادہ رہا۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.38فیصد چڑھ کر 26,027.21پوائنٹ اور اسمال کیپ 0.49فیصد اچھل کر 30,797.65پوائنٹ پر رہا۔

شیئر بازار میں تیزی برقرار

عالمی بازار میں گراوت کے دباو میں مقامی سطح پر سرمایہ کاروں کی محتاط خریداری کی باوجود شیئر بازار آج مسلسل چوتھے دن بھی Market Ends Marginally Higher تیزی قائم رکھنے میں کامیاب رہا۔

بی ایس ای کا تیس شیئروں والانڈیکس سنسیکس 85.26پوائنٹ کی سبقت لیکر 61,235.30پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 45.45پوائنٹ کی معمولی سبقت Market Ends Marginally Higher کے ساتھ 18,257.80 پوائنٹ پر رہا۔ بڑی کمپنیوں کے برعکس چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں میں خریداری کا زور زیادہ رہا۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.38فیصد چڑھ کر 26,027.21پوائنٹ اور اسمال کیپ 0.49فیصد اچھل کر 30,797.65پوائنٹ پر رہا۔

اس دوران بی ایس ای میں کل ملاکر 3499کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1738تیزی اور 1682میں گراو ٹ رہی جبکہ 79میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ا ین ایس ای میں جہاں 36کمپنیوں کے شیئر چڑھے وہیں 14 کے گرے۔

بی ایس ای کے 13گروپوں میں خریداری ہوئی۔ دھات گروپ کے شیئروں نے سب سے زیادہ 3.86فیصد کا منافع کمایا جبکہ بیسک میٹریلس 1.40، توانائی 0.73، ہیلتھ کیئر 1.10، انڈسٹریلس 1.11، یوٹلٹیز 1.32، کیپٹل گڈس 1.56، تیل اور گیس 0.83، پاور گروپ کے شیئر 1.52فیصد چڑھے۔

غیرملکی بازاروں میں گراوٹ رہی۔ اس دوران برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای 0.08، جرمنی ڈیکس 0.15، جاپان کا نکئی 0.96اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.17فیصد گر گیا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.11فیصد چڑھا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.