ETV Bharat / business

Stock Market Ends Higher: اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت سے بازار میں رونق لوٹی

author img

By

Published : Mar 10, 2022, 7:17 PM IST

بی ایس ای میں شامل تمام گروپس میں تیزی رہی جس میں ایف ایم سی جی 2.68 فیصد، ریئلٹی 2.16 فیصد، دھات 2.04 فیصد اور ٹیک سب سے کم 0.24 فیصد کی تیزی رہی۔ Stock Market Ends Higher

Stock Market Ends Higher: اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت سے بازار میں رونق لوٹی

ایشیائی بازاروں سے ملے مثبت اشارات کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر ملک کے پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں چار ریاستوں میں بی جے پی کے اقتدار کی جانب سے بڑھنے سے پرجوش سرمایہ کاروں کی خریداری کی بدولت شیئر بازار میں زبردست تیزی رہی اور اس دوران سنسیکس اور نفٹی میں ڈیڑھ فیصد سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا۔ Stock Market Ends Higher

بی ایس ای کا 30 شیئر والا کاسنسیئری انڈیکس سینسیکس 817.06 پوائنٹس بڑھ کر 55646.39 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 249.55 پوائنٹس بڑھ کر 16594.90 پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای میں بڑی کمپنیوں کی طرح کی چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیاں بھی دباؤ میں تھیں، جس کی وجہ سے مڈ کیپ 1.06 فیصد بڑھ کر 23206.18 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.18 فیصد بڑھ کر 26898.29 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔ Sensex ends 817 pts up, Nifty just Shy of 16600

بی ایس ای میں شامل تمام گروپس میں تیزی رہی جس میں ایف ایم سی جی 2.68 فیصد، ریئلٹی 2.16 فیصد، دھات 2.04 فیصد اور ٹیک سب سے کم 0.24 فیصد کی تیزی رہی۔

ملک کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں سے اب تک اتر پردیش، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور میں بی جے پی حکومت بنانے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کو زبردست جیت حاصل ہوئی۔ بھارتی معیشت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کے مضبوط ہونے کی وجہ سے شیئر بازار میں زبردست خرید و فروخت ہوئی ہے۔

عالمی سطح پر ایشیائی بازاروں میں تیزی رہی جبکہ یورپی بازاروں میں نقصان میں رہے۔ جاپان کے نکئی میں 3.94 فیصد، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 1.27 فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 1.22 فیصد جبکہ جرمنی کے ڈیکس میں 2.23 فیصد اور برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.98 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.