ETV Bharat / business

Stock Market Ends Lower: شیئربازار 58 ہزار کی چوٹی پر پہنچ کر گراوٹ کے ساتھ بندا ہوا

author img

By

Published : Dec 29, 2021, 7:38 PM IST

بی ایس ای میں کل 3474 کمپنیوں کے شیئر میں کاروبار ہوا جن میں سے 2052 میں خریداری ہوئی، جبکہ 1326 میں فروخت کا دباؤ تھا۔ وہیں 96 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

شیئربازار 58 ہزار کی چوٹی پر پہنچ کر گراوٹ کے ساتھ بندا ہوا

عالمی سطح پر تیزی اور معیشت کو مضبوط رہنے کی امید سے سرمایہ کاروں کی خریداری کی بدولت اتبدا میں گھریلو شیئربازار میں تیزی درج کی گئی اسی کے ساتھ سینسیکس 58 ہزار کی چوٹی پر پہنچا، جبکہ آخری وقت میں Stock Market Ends Lower فروخت کے دباؤ میں گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔

ویڈیو

بی ایس ای کا تیس شیئروں والا انڈیکس سینسیکس 90.99 پوائنٹس گر کر 57,806.49 پوائنٹس Sensex Ends Down اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 19.65 پوائنٹس کی معمولی گراوٹ کے ساتھ 17213.60 پوائنٹس پررہا۔

تاہم بڑی کمپنیوں کے برعکس چھوٹی اور درمیانی درجے کی کمپنیوں کی طرف سرمایہ کاروں کا جذبہ مضبوط رہا۔ اس مدت کے دوران، بی ایس ای مڈ کیپ 0.13 فیصد بڑھ کر 24,684.86 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.49 فیصد بڑھ کر 29,066.03 پوائنٹس پر رہا۔

بی ایس ای میں کل 3474 کمپنیوں کے شیئر میں کاروبار ہوا جن میں سے 2052 کی خریداری جبکہ 1326 کی فروخت کا دباؤ تھا۔ وہیں 96 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای میں 31 شیئرز گرے، جبکہ 19 میں اضافہ درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.