ETV Bharat / business

Stock Market Ends Higher: سنسیکس اور نفٹی میں ایک فیصد سے زائد کی تیزی

author img

By

Published : Mar 22, 2022, 10:14 PM IST

بی ایس ای کی کل 3513 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1780 سرخ نشان میں رہیں اور 1629 سبز نشان میں پہنچ سکیں۔ 104 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ Stock Market Ends Higher

سنسیکس اور نفٹی میں ایک فیصد سے زائد کی تیزی

عالمی سطح پر ملنے والے مثبت اشاروں کے ساتھ ہی، گھریلو سطح پر توانائی، تیل و گیس، آئی ٹی، ٹیک اور بینکنگ جیسے گروپوں میں زبردست خریداری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی، جس سے سینسیکس 1.22 فیصد اور نفٹی1.16 فیصد کا اضافہ درج کرنے میں کامیاب رہے۔

بی ایس ای کا حساس انڈیکس سنسیکس 696.81 پوائنٹس بڑھ کر 57989.30 پوائنٹس کی سطح پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 197.90 پوائنٹس کے اضافے سے 17315.50 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خریداری سست رہی، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ صرف 0.17 فیصد بڑھ کر 23701.38 پوائنٹس کی سطح پر اورا سمال کیپ 0.15 فیصد بڑھ کر 27852.64 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ Nifty Ends Above 17,300, Sensex Gains 696 pts

بی ایس ای کی کل 3513 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1780 سرخ نشان میں رہیں اور 1629 سبز نشان میں پہنچ سکیں۔ 104 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

عالمی سطح پر، زیادہ تر بڑے انڈیکس میں تیزي کا رجحان درج کیا گیا، جن میں ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 3.15 فیصد، جاپان کا نکئی 1.48 فیصد، جرمنی کا ڈی ایکس0.86 فیصد، برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.55 فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.19 فیصد کا اضافہ شامل ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.