ETV Bharat / business

M Venkaiah Naidu on HR Policies: 'پیشہ اور خاندانی زندگی میں توازن پیدا کرنے کے لیے پالیسیاں بنائی جانی چاہیے'

author img

By

Published : Dec 27, 2021, 10:58 PM IST

HR Policies Should Promote Work-life Balance: Vice Prez Naidu
پیشہ اور خاندانی زندگی میں توازن پیدا کرنے کے لیے پالیسیاں بنائی جانی چاہیے: نائیڈو

نائب صدر جمہوریہ ایم ونکیا نائیڈو M Venkaiah Naidu on HR Policies نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کو اپنی ایچ آر پالیسیاں اس طرح سے بنانی چاہئیں کہ کارکن آسانی سے زندگی اور کام کے درمیان توازن قائم کر سکیں۔

نائب صدر جمہوریہ ایم ونکیا نائیڈو نے M Venkaiah Naidu on HR Policies پیشہ اور خاندانی زندگی کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض اور خاندانی ذمہ داریوں کو یکساں اہمیت دینی چاہیے۔

ونکیا نائیڈو نے پیر کے روز چنئی میں ’ ڈاکٹر وی ایل دت: گلپسینس آف اے پائنیر لائف اینڈ جرنی‘ کا اجرا کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کو اپنی ایچ آر پالیسیاں اس طرح سے بنانی چاہئیں کہ کارکن آسانی سے زندگی اور کام کے درمیان توازن قائم کر سکیں۔'

انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف ملازمین کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ ذہنی صحت کے مسائل بھی حل ہوں گے جو ہمارے معاشرے میں بڑھ رہے ہیں۔ یہ کتاب مسز وی ایل اندرا دت نے لکھی ہے۔

مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ذہنی صحت جسمانی صحت کی طرح اہم ہے، جب لوگ بڑھتے ہوئے تناؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ فطرت کے درمیان وقت گزاریں اور خود کو تناؤ سے بچانے کے لیے بیرونی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔'

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.