ETV Bharat / business

Cryptocurrency Taxation Sovereign Right: 'کرپٹو کرنسی پر ٹیکس لینا سرکار کا حق'

author img

By

Published : Feb 11, 2022, 9:48 PM IST

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بجٹ 2022-23 پر ایوان میں عام بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کمائے ہوئے منافع پر ٹیکس لگانا ہمارا عالمی حق ہے۔ کرپٹو کرنسی کو ریکوگنائزکرنا یا نہ کرنا ایک الگ معاملہ ہے۔ FM Nirmala Sitharaman on Cryptocrrency

cryptocurrency-taxation-sovereign-right-fm-nirmala-sitharaman
کرپٹو کرنسی پر ٹیکس لگانا عالمی حق: سیتا رمن

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں واضح کیا کہ نئے بجٹ میں کرپٹو کرنسی پر ٹیکس لگانے کی تجویز ملک میں کرپٹو کرنسی کو ریکوگنائز کرنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کو ریکوگنائزکرنا یا نہ کرنا ایک الگ معاملہ ہے اور اس پر مخصوص رائے کی بنیاد پرفیصلہ کیا جائے گا۔ FM Nirmala Sitharaman on Cryptocrrency

ویڈیو

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بجٹ 2022-23 پر ایوان میں عام بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کمائے ہوئے منافع پر ٹیکس لگانا ہمارا عالمی حق ہے‘‘۔ اس معاملے میں اپوزیشن کے بعض اراکین کی تنقید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم کرپٹو لین دین سے حاصل ہونے والے منافع پر ٹیکس نہ لگائیں۔

ایوان میں اپوزیشن کے لیڈرملکارجن کھڑگے نے وزیر خزانہ کی تقریرکے دوران کھڑے ہو کرکہا کہ وزیر خزانہ بجٹ پر براہ راست بات کریں، ریزرو بینک کے سربراہ نے کہا ہےکہ لوگ کرپٹو کرنسی میں جوکھم (خطرے) دیکھ کر پیسہ لگا سکتے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ابھی تک بھارت میں کرپٹو کرنسی کی تجارت پر نہ تو پابندی عائد کی گئی ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندی لگانا یا نہ لگانا ایک ایسا معاملہ ہے، جس پر ماہرین کی رائے لینے کے بعد فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا’’ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم منافع پر ٹیکس نہ لگائیں؟۔ منافع پر ٹیکس لگانا حکومت کا عالمی حق ہے۔ کرپٹو اثاثے کے قانونی ہونے کا مسئلہ بعد میں آتا ہے‘‘ ۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یکم فروری کو پیش کیے گئے بجٹ میں نرملا سیتا رمن نے ڈیجیٹل اثاثوں کی خرید و فروخت میں کیپٹل گین پر 30 فیصد کی شرح سے ٹیکس لگانے کا التزام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایسی جائیدادوں کے لین دین میں نقصان کو کسی بھی طرح سے آمدنی میں ایڈجسٹمنٹ پر پابندی لگانے کے التزام کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.