ETV Bharat / bharat

Wife Killed Her Husband in Gaya: بیوی نے زیورات گروی رکھ کر کرایا شوہر کا قتل

author img

By

Published : Dec 7, 2021, 8:15 PM IST

Wife Got her Husband Killed
بیوی نے زیورات گروی رکھ کر کرایا شوہر کا قتل

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک خاتون نے اپنے زیورات کو گروی رکھ کر شوہر کے قتل کے لیے پیسے جمع کیے۔ پیسے لیکر قتل کرنے والے بدمعاشوں سے دو لاکھ روپے میں قتل کا معاہدہ ہوا۔ خاتون نے اپنے عاشق ذیشان سے مل کر شوہر طیب علی کو قتل کرنے کی سازش Conspiracy to Assassinate Tayyab Ali رچی تھی۔

ضلع گیا میں تقریبا دو ماہ قبل 20 اکتوبر کو روبی شنگار شاپ کے اسٹاف طیب علی کو کسی اور نے نہیں بلکہ اس کی بیوی نے ہی قتل کرایا تھا۔ قاتلوں کو پیسے دینے کے لیے مقتول کی بیوی نے اپنے زیورات گروی رکھے تھے اور اپنے عاشق کو پیسے دے کر قاتلوں تک بھجوایا تھا تاکہ وہ ان کا قتل کر سکیں۔ قتل کا سودا تین لاکھ روپے میں طے پایا تھا، سُپاری کلر کو ایک لاکھ روپے ایڈوانس میں دیے گئے تھے، باقی روپے دینے کی بات قتل کے بعد طے پائی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں تین ملزموں اور مقتول کی بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہو چکا ہے۔

ویڈیو

اس سلسلے میں ایس ایس پی آدتیہ کمار نے بتایا کہ 20 اکتوبر کو طیب علی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس واردات کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ٹیم کے ارکان اس معاملے کی تحقیقات میں کافی دنوں سے لگے ہوئے تھے تاہم تفتیش کے دوران جب ٹیم کو خاتون کی سرگرمیوں پر شبہ ہوا تو معلوم ہوا کہ اس کے ذیشان نامی نوجوان کے ساتھ ناجائز تعلقات Illegal Relationship with Zeeshan ہیں۔ تفتیش کو مزید تیز کیا گیا تو معلوم ہوا کہ افشاں پروین نے اپنے کچھ زیورات گروی رکھ کر 80 ہزار روپے لیے ہیں۔ اسی دوران پولیس ذیشان پر نظر رکھے ہوئی تھی، دریں اثناء معلوم ہوا کہ افساں پروین نے ذیشان سے کہا تھا کہ اس کے شوہر کو قتل کر دے۔ اس کے بعد ہی ذیشان نے عارف کے ذریعے سپاری کلر پنکج پاسوان، فوٹو خان اور چھوٹو یادو کو پیسے دیے، جس کے بعد مجرموں نے طیب خان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

مدرس ڈے پر خاتون نے کیا شوہر اور بچے کا قتل

حالانکہ تفتیش کے دوران طیب علی کی بیوی افشاں پروین نے پولیس کو جانچ میں گمراہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ پہلے اس نے روبی سنگار شاپ کے مالک پر ہی قتل کا الزام Owner Accused of Murder لگایا تاہم پولیس نے تفتیش میں پایا کہ دکاندار اور طیب کے درمیان نہ صرف گہرا اعتماد تھا بلکہ اچھے تعلقات بھی تھے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ایک حملہ آور فرار ہے، اس کیس میں ملوث تمام مجرموں کو گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کو اس وقت کامیابی حاصل ہوئی جب یہ مجرم نئے جرم کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تبھی پولیس کی ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی، جس کے بعد ٹیم نے شیرگھاٹی کے حمزہ پور سے فوٹو خان کو گرفتار کیا اور اسکے بعد پنکج پاسوان، ذیشان رحمن اور افشاں پروین کو بھی گرفتار کیا گیا۔ فوٹو خان اور پنکج پاسوان کی مجرمانہ تاریخ بھی طویل ہے۔ فوٹو خان ایک پیشہ آور مجرم ہے اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.