ETV Bharat / bharat

Webinar on Innovation policy of Indian railway: بھارتی ریلوے اسٹارٹ اپس کی اختراعی پالیسی پر ویبینار کا انعقاد

author img

By

Published : Jul 27, 2022, 10:25 PM IST

مہمان خصوصی آر ایس گروور، سابق ایڈیشنل رکن (الیکٹریکل) ریلوے بورڈ، وائس چیئرمین ڈی ایل این، آ ئی ای ٹی (یو کے) نے اسٹارٹ اپ انڈیا، اٹل انوویشن مشن، میک ان انڈیا اور آتم نر بھر بھارت ابھیان جیسے حکومت ہند کے مختلف اقدامات کے بارے میں گفتگو کی۔ Webinar on Innovation policy of Indian railway start ups held

بھارتی ریلوے اسٹارٹ اپس کی اختراعی پالیسی پر ایک ویبینار کا انعقاد
بھارتی ریلوے اسٹارٹ اپس کی اختراعی پالیسی پر ایک ویبینار کا انعقاد

علی گڑھ: ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوی کے انٹریپرینیورشپ ڈیولپمنٹ سیل (Entrepreneurship Development Cell) نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی آئی ای ای ای اسٹوڈنٹس برانچ اور آئی ای ٹی (یو کے) کے دہلی لوکل نیٹ ورک کے ساتھ مل کر "اسٹارٹ اپس کے سلسلہ میں انڈین ریلوے کی اختراعی پالیسی" موضوع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔ اس موضوع پر ویبینار کے تحت اسٹارٹ اپس کے ذریعے کاروباریوں، ٹکنالوی ڈیولپرس اور اختراع کاروں کے ساتھ اشتراک کرکے کم لاگت والے صارفین دوست مصنوعات کی تیاری اور انڈین ریلوے نیٹ ورک پر مسائل کا حل پیش کرنا مقصود تھا۔



مہمان خصوصی آر ایس گروور، سابق ایڈیشنل رکن (الیکٹریکل) ریلوے بورڈ، وائس چیئرمین ڈی ایل این، آ ئی ای ٹی (یو کے) نے اسٹارٹ اپ انڈیا، اٹل انوویشن مشن، میک ان انڈیا اور آتم نر بھر بھارت ابھیان جیسے حکومت ہند کے مختلف اقدامات کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف شعبوں کی ضروریات کی خاطر جدید ٹکنالوجی اور مصنوعات میں درپیش مسائل کے حل اور خدمات کی ترقی کے لیے بھارتی اختراع کاروں اور صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کے سلسلہ میں حکومت کو مثبت فریم ورک فروغ دینا چاہیے۔



وپن کمار سینئر ڈویژنل کمرشیل منیجر اور اے رنجن پانڈے، کمرشیل انسپکٹر آئی ٹی، شمال وسطی ڈویژن، بھارتی ریلوے نے بھارتی ریلوے کی اختراعی پالیسی پیش کی، جو قابل عمل اور قابل توسیع حل کے فروغ پر زور دیتی ہے۔ اپنے استقبالیہ تقریر میں پروفیسر ایم ایم سفیان بیک، پرنسپل، ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی نے اسٹارٹ اپس کی ترقی اور پائیداری دونوں کے لیے مسلسل جدت طرازی کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے بھارتی ریلوے کے اس نقطہ نظر کی بھی تعریف کی، جس میں نوجوان ابھرتے ہوئے ٹیکنوکریٹس کو ضرورت پر مبنی مطالبات سے متعلق حل پیش کرنے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔


مزید پڑھیں:۔ ریلوے نے اکنامک کلاس تھرڈ اے سی کوچ کی جدیدی کاری کی


پروفیسر محمد ریحان رکن ایگزیکٹیو کمیٹی، آئی ای ٹی، ڈی ایل این اور فیکلٹی کوآرڈینیٹر آئی ای ای ای اسٹوڈنٹس برانچ نے اپنے تعارفی کلمات میں کہا کہ بھارتی ریلوے ہر پہلو سے وسیع پیمانے پر کام کرتی ہے اور سگنلنگ و اثاثہ جات کے انتظام جیسے شعبوں میں اسٹارٹس اپ کے لئے بہت امکانات موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.