ETV Bharat / bharat

Dharmendra Pradhan On Trainers اگلے 3 برسوں میں 25 لاکھ ٹرینرز تیار کرنے کی ضرورت، دھرمیندر پردھان

author img

By

Published : Sep 13, 2022, 5:06 PM IST

وزیر دھرمیندر پردھان نے ایک پرورام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی ہماری دنیا کو تیزی سے بدل رہی ہے۔ تعلیم سے لے کر صحت تک، زراعت سے لے کر مالیات تک، ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کی وجہ سے غیر معمولی ترقی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 21ویں صدی کے لیے ایک متحرک افرادی قوت تیار کرنے کے لیے ٹرینرز کی صلاحیتوں کو بڑھانا بہت ضروری ہے۔Dharmendra Pradhan On Trainers

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ پر مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے آج کہا کہ ہمیں اگلے 3 برسوں میں 25 لاکھ ٹرینرز تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ڈی ای کے تحت تربیتی ادارے موثر ٹرینرز تیار کرنے کی ہماری کوششوں میں اہمیت کے حامل ہوں گے جو آئندہ نسل کی افرادی قوت کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔Dharmendra Pradhan On Trainers

پردھان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو ہنرمندی کا مرکز بنانے کا تصور پیش کیا ہے۔ انہوں نے ہمارے ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کی ازسر نو طریقے سے شبیہ بہتر بنانے اور ہندوستان کو دنیا کی ہنر مندی کی راجدھانی بنانے کی سمت میں ایک نیانظریہ پیش کرنے کے لیے وسیع تر اختراعات، ادارہ جاتی اصلاحات، نئے خیالات، بین الاقوامی تعاون اور ٹیکنالوجی کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔

یہاں ہنر مندی کے فروغ اور انترپرینیورشپ کے تحت تربیتی اداروں کی شبیہ بہتر بنانے سے متعلق غور و فکر کے اجلاس میں شرکت کی۔ ایم ایس ڈی ای کی وزارت کی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر ، ایم ایس ڈی ای میں سکریٹری راجیش اگروال، صلاحیت سازی کمیشن ، ڈی جی ٹی، این ایس ٹی آئی، این آئی ایس بی یو ڈی اور ہنر مندی کی وزارت کے دیگر سینئر افسران کے ساتھ اس موقع پر موجود تھے۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پردھان نے کہا کہ ٹیکنالوجی ہماری دنیا کو تیزی سے بدل رہی ہے۔ تعلیم سے لے کر صحت تک، زراعت سے لے کر مالیات تک، ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کی وجہ سے غیر معمولی ترقی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے نئے مواقع اور نئی ہنر مندی کی ضرورت پیدا ہو رہی ہے۔

وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ 21ویں صدی کے لیے ایک متحرک افرادی قوت تیار کرنے کے لیے ٹرینرز کی صلاحیتوں کو بڑھانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تربیتی اداروں کو ایک جامع اور مستقبل کی حکمت عملی کے ساتھ نئے سرے سے اپنی شبیہ بہتر بنانی چاہیے تاکہ ہنرمندی کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: G20 Education Ministers Meeting دھرمیندر پردھان نے جی 20 کے وزرائے تعلیم سے مل کر کام کرنے کی اپیل کی



یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.