ETV Bharat / state

G20 Education Ministers Meeting دھرمیندر پردھان نے جی 20 کے وزرائے تعلیم سے مل کر کام کرنے کی اپیل کی

author img

By

Published : Sep 2, 2022, 7:04 AM IST

تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان بالی میں جی 20 ایجوکیشن ورکنگ گروپ میٹنگ اور وزرائے تعلیم کی میٹنگ میں شرکت کی۔ G20 Education Ministers Meeting in Bali

دھرمیندر پردھان نے جی 20 کے وزرائے تعلیم سے مل کر کام کرنے کی اپیل کی
دھرمیندر پردھان نے جی 20 کے وزرائے تعلیم سے مل کر کام کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی: تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے جی۔ 20 کے وزرائے تعلیم سے اپیل کی کہ وہ مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعلیم کا استعمال کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔ دھرمیندر پردھان بالی میں جی-20 وزرائے تعلیم کی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعلیم کا استعمال کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ایک زیادہ مضبوط اور جامع تعلیم اور ہنر کی تربیت کا ماحول بنانے کی طرف ہندوستان کی تیز رفتار پیش رفت کو اجاگر کیا۔ Dharmendra Pradhan address G20 Education Ministers meeting

پردھان نے ٹرائیکا کے شریک چیئر کے طور پر میٹنگ میں اپنے ابتدائی کلمات میں 'بحالی، دوبارہ تصور اور مضبوط تعمیر' کے موضوع پر اس کے حل کے لئے جامع طریقہ کار پیش کیا۔ انہوں نے تجربات کو بانٹنے اور ایک نئی دنیا کی تشکیل کے لیے مل کر کام کرنے کی خصوصی اہمیت پر بات کی جس میں تعلیم مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نوڈل پوائنٹ کی حیثیت رکھتی ہے۔ Dharmendra Pradhan on G20

یہ بھی پڑھیں: Dharmendra Pradhan: بھارت چوتھے صنعتی انقلاب میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے، دھرمیندر پردھان

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020، جو رسائی، مساوات، معیار، قابل استطاعت اور جوابدہی کے بنیادی اصولوں پر مبنی ہے، زندگی بھر سیکھنے کے مواقع کو فروغ دینے اور جی۔20 کے مشترکہ وژن کو پورا کرنے کے لیے ہندوستان کی رہنما ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان نے تعلیم کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور تعلیم کو قابل رسائی بنانے کے مقصد کو حاصل کرنے کے وژن کے ساتھ ساتھ کئی ہندوستانی زبانوں میں تعلیم کے لیے 260 سے زیادہ خصوصی ٹی وی چینل اور ورچوئل اسکول اور ڈیجیٹل یونیورسٹیاں بھی قائم کرنے کی ابتدا کی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.