Dharmendra Pradhan: بھارت چوتھے صنعتی انقلاب میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے، دھرمیندر پردھان

author img

By

Published : Jul 2, 2022, 10:41 PM IST

India is going to play leading role in 4th industrial revolution: Dharmendra Pradhan

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آئی آئی ٹی حیدرآباد IIT Hyderabad تحقیق اور اختراع پر زور دے کر ابھرتی ہوئی اور عالمی معیشتوں کے لیے ایک رول ماڈل ثابت ہوگا۔

حیدرآباد: تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان Dharmendra Pradhan نے ہفتہ کے روز کہاکہ بھارت چوتھے صنعتی انقلاب میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے اور آئی آئی ٹی حیدرآباد IIT Hyderabad عالمی سطح پر برانڈ انڈیا کی تعمیر اور بہتر و خوشحال مستقبل بنانے میں خاص طور پر امرت کال کے دوران اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیرتعلیم نے مزید کہاکہ ہمیں وزیر اعظم کے خودکفیل بھارت کے ویژن کو پورا کرنا ہے۔

مرکزی وزیر نے جدید ترین سہولیات کا افتتاح کیا، بی وی آر موہن ریڈی اسکول آف انویشن اینڈ انترپرینیورشپ (بی وی آر ایس سی آئی ای این ٹی) کا سنگ بنیاد رکھا اور آئی آئی ٹی حیدرآباد میں اپنی نوعیت کے پہلے گرینکو اسکول آف سسٹین ایبل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لیے ایک تاریخی مفاہمت نامے کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر پردھان نے کہاکہ بھارت محض صرف کرنے والا ملک نہیں ہو سکتا۔ ہمیں خود کفیل کے حصول نیز عالمی فلاح و بہبود کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے ماڈلز کو اختراع اور قائم کرنا ہوگا۔ انہوں نے آئی آئی ٹی حیدرآباد پر زور دیا کہ وہ سماجی ضروریات کو پورا کرنے اور کفایتی عالمی حل فراہم کرنے کے لیے اپنے رول کی از سر نو تشریح کرے۔'

وزیر موصوف نے کہاکہ قومی تعلیمی پالیسی NPC 2020 نئے ابھرتے ہوئے عالمی نظام میں بھارت کو سرفہرست رکھنے کا روڈ میپ ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ آئی آئی ٹی حیدرآباد کو دوردراز کے علاقوں میں تعلیم اور ہنر مندی فراہم کرنے، جوکھم لینے کی حوصلہ افزائی کرنے، روزگار کے متلاشیوں کو روزگار پیدا کرنے والوں میں تبدیل کرنے اور بہترین کارکردگی کے نئے معیار قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہنر مندی زندگی بھر کا عمل ہے اور این ای پی 2020 ،تعلیمی نظام میں ہنر مندی کی ترقی کو مربوط کرنے پر زور دیتا ہے۔

انہوں نےآئی آئی ٹی حیدرآباد اور صنعت کے ماہرین کو آئی آر 4.0 اور 21 ویں صدی کے روزگار کے بازاروں سے فائدہ اٹھانے کے لیے آئی آئی ٹی حیدرآباد میں عالمی معیار کا ہنر مندی کا مرکز قائم کرنے کا مشورہ دیا۔

پردھان نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا کہ آئی آئی ٹی حیدرآباد تحقیق اور اختراع پر زور دیکر ابھرتی ہوئی اور عالمی معیشتوں کے لیے ایک رول ماڈل ثابت ہوگا۔

یو این آئی

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.