ETV Bharat / bharat

Interview Of SP MLA Shoaib Ansari ہمارا خاندان بالکل بے قصور ہے اورعدلیہ پر مکمل اعتماد ہے، شعیب انصاری

author img

By

Published : Aug 28, 2022, 11:02 PM IST

ای ٹی وی بھارت نے مختار انصاری کے بھتیجے اور محمد آباد سے سماجوادی پارٹی کے ایم ایل اے شعیب انصاری سے مختار انصاری اور ان کے خاندان پر ای ڈی کے چھاپے اور اٹیچمنٹ کی کارروائی پر خاص بات چیت کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کا خاندان بالکل بے قصور ہے اور انہیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے۔ MLA Shoaib Ansari Exclusive Interview

Interview Of SP  MLA Shoaib Ansari
ہمارا خاندان بالکل بے قصور ہے اورعدلیہ پر مکمل اعتماد ہے، شعیب انصاری

غازی پور: ان دنوں مختار انصاری کے خاندان کی پریشانیاں کم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہیں۔ ایک طرف جہاں ای ڈی اور سی بی آئی کے چھاپے جاری ہیں۔ وہیں دوسری طرف غازی پور میں مختار انصاری کے بیٹے اور مئو سے ایم ایل اے عباس انصاری کی آبائی رہائش گاہ درجی ٹولہ، محمد آباد میں سی جے ایم کورٹ لکھنؤ نے قرقی کی نوٹس چسپاں کی ہیں۔ Shoaib Ansari on ed raid

ہمارا خاندان بالکل بے قصور ہے اورعدلیہ پر مکمل اعتماد ہے، شعیب انصاری

مختار انصاری کے بھتیجے اور محمد آباد کے سماجوادی پارٹی کے ایم ایل اے شعیب انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے ای ڈی کے چھاپے اور اٹیچمنٹ کے حوالے سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ بہت افسوسناک ہے، جس طرح سے پورے ملک میں ای ڈی اور سی بی آئی کے چھاپے جاری ہیں۔ یہ سب اپوزیشن کو ہراساں کرنے کی سازش ہے۔ ملک میں بے روزگاری، صحت، تعلیم، سڑکوں کا برا حال ہے۔ اس پر کوئی بات نہیں کر رہا ہے، صرف ای ڈی اور سی بی آئی کے چھاپوں کے ذریعہ گمراہ کیا جا رہا ہے۔Interview Of SP MLA Shoaib Ansari

یہ بھی پڑھیں: ED raids BSP MP Afzal Ansari house ای ڈی کی چھاپہ ماری کے بعد افضال انصاری نے کہا میں خوفزدہ نہیں ہوں

حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے شعیب انصاری نے کہا کہ ہمارا پورا خاندان بالکل بے قصور ہے اور ملک کی عدلیہ پر بھروسہ ہے۔ معاملہ عدالت میں چل رہا ہے۔ ہم ہر موقع پر تحقیقات میں عدلیہ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور بے گناہ بھی ثابت ہوں گے۔ ہمارا خاندان بے قصور ہے۔ ہم نے نہ کسی کی زمین لوٹی ہے نہ کسی کو تنگ کیا ہے۔ ہم ایسی کارروائی سے پریشان نہیں ہوں گے کیونکہ ہمیں ملک کی عدلیہ پر بھروسہ ہے۔ ہمیں انصاف ضرور ملے گا۔MLA Shoaib Ansari Exclusive Interview

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.