ETV Bharat / bharat

وقار نے 'نماز-ہندو' ریمارکس پر معافی مانگی

author img

By

Published : Oct 28, 2021, 7:39 AM IST

Updated : Oct 28, 2021, 11:48 AM IST

وقار نے 'نماز-ہندو' ریمارکس پر معافی مانگی
وقار نے 'نماز-ہندو' ریمارکس پر معافی مانگی

سوشل میڈیا پر سابق کرکٹر اور پاکستانی شائقین کے غصے کا سامنا کرنے کے بعد پاکستان کے سابق تیز گیند باز وقار یونس نے بدھ کو اپنے "نماز-ہندو" ریمارکس کے لیے معافی مانگی۔

پاکستان کے سابق تیز گیند باز وقار یونس نے ٹویٹر پر متنازعہ ریمارکس پر معافی مانگی اور واضح کیا کہ اس وقت پرجوش ماحول میں یہ ایک غیر ارادی غلطی تھی۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھاکہ“اس پرجوش ماحول میں میں نے کچھ ایسا کہا جو میں کہنا نہیں چاہتا تھا، جس سے بہت سے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔ میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں، میرا ارادہ ایسا ہرگز نہیں کرنے کا تھا، یہ ایک غیر ارادی غلطی تھی۔ کھیل ذات، رنگ یا مذہب سے قطع نظر لوگوں کو متحد کرتا ہے۔ "



واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی۔ 20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ کے بعد کیے گئے اس تبصرے نے پوری دنیا کے کھیلوں کے شائقین کو مایوس کیا تھا۔ وقار نے ایک پاکستانی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'بابر اعظم اور محمد رضوان نے جس طرح سے بیٹنگ کی اور ان کے چہرے کے تاثرات حیرت انگیز تھے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ رضوان نے جو کیا، ماشااللہ، اس نے ہندوؤں سے گھری زمین پر نماز پڑھی، واقعی میرے لیے خاص تھی۔ "


مزید پڑھیں:۔ وقار یونس کا بیان گمراہ کن ہے: آکاش چوپڑا


اس کے بعد کرکٹر سے کمنٹیٹر بنے آکاش چوپڑا نے ٹوئٹر پر ان کے تبصرے سے اختلاف کیا۔ ایک اور سابق کرکٹر وسیم جعفر نے بھی اسے ناگوار قرار دیا تھا۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ “وقار یونس کی طرف سے بالکل قابل مذمت اور نفرت انگیز تبصرہ ہے۔ "

بھارتی کمنٹیٹر اور کرکٹ کے ایکسپرٹ ہرش بھوگلے نے بھی وقار کے متنازع بیان پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اسے قابل مذمت قرار دیا۔

(یو این آئی)

Last Updated :Oct 28, 2021, 11:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.