ETV Bharat / bharat

Urdu Day In Aurangabad مولانا ابوالکلام آزاد ریسرچ سینٹر میں یوم اردو کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 11, 2022, 3:36 PM IST

مولانا ابوالکلام آزاد ریسرچ سینٹر میں یوم اردو کا انعقاد
مولانا ابوالکلام آزاد ریسرچ سینٹر میں یوم اردو کا انعقاد

اورنگ آباد میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی کی جانب سے یوم اردو کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں ایک ادبی و ثقافتی پروگرام منعقد ہوا۔ Urdu Day In Aurangabad

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں مسلم عوامی کمیٹی کی جانب سے بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد ریسرچ سینٹر میں یوم اردو منایا گیا۔ اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دینے والی شخصیات کو شاعر مشرق علامہ اقبال ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس دوران آزاد ریسرچ سینٹر میں شاعر مشرق علامہ اقبال پر کچھ لوگوں نے ایسا سماں باندھ دیا جسے حاضرین نے بہت زیادہ پسند کیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں مسلم عوامی کمیٹی کے ذمہ داروں نے اہم خدمات انجام دیئے۔ اس پروگرام میں محبان اردو نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔Urdu Day held at Maulana Abul Kalam Azad Research Center in aurangabad

مولانا ابوالکلام آزاد ریسرچ سینٹر میں یوم اردو کا انعقاد

مزید پڑھیں:۔ Bharat Ratna Maulana Abul Kalam Azad: بیسویں صدی کے معروف اردو ادیب مولانا ابوالکلام آزاد

اورنگ آباد میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی کی جانب سے یوم اردو کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں ایک ادبی و ثقافتی پروگرام منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں زندگی کے مختلف شعبوں میں سرگرم افراد کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ پانے والوں میں تعلیمی ، ادبی ، تجارتی اور سماجی خدمات انجام دینے والے تقریباً 20 سے زائد افراد کو تہنیت پیش کی گئی اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ اقبال کے شکوہ جواب شکوہ نظم کو فنکاروں نے اپنے انداز میں پیش کیا، جیسے خوب سراہا گیا۔ واضح رہے مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی پچھلے تین برسوں سے شہر میں اس طرح کی ایوارڈ تقریب منعقد کررہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.