ETV Bharat / bharat

اے ایم یو: 11 طلبہ کا یو پی ایس آر ایل ایم میں پروجیکٹ کے لیے انتخاب

author img

By

Published : Oct 6, 2021, 7:35 PM IST

up state rural livelihood mission hires students of social work
اے ایم یو: 11 طلبہ کا یو پی ایس آر ایل ایم میں پروجیکٹوں کے لیے انتخاب

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سوشل ورک شعبہ کے 11 طلبہ کو اتر پردیش اسٹیٹ رورل لیولی ہرمشن (یو پی ایس آر ایل ایم)، وزارت دیہی ترقی حکومت اتر پردیش کے تحت جاری پروجیکٹوں کے لئے منتخب کیا گیا۔

سوشل ورک شعبہ نے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل)، اے ایم یو کے تعاون سے حال ہی میں کیمپس پلیسمنٹ مہم کا انعقاد کیا تھا، جس میں یوپی ایس آر ایل ایم، لکھنؤ کے سینئر عہدیداروں نے ماسٹر آف سوشل ورک (ایم ایس ڈبلیو) کے طلبہ کا انتخاب کیا۔

دیکھیں ویڈیو
یو پی ایس آر ایل ایم کے پروجیکٹوں کے لئے منتخب کیے گیے طلبہ۔

1۔ محمد شعیب
2۔ شہید احمد
3۔ دانش زیاں
4۔ ہرند کمار سنگھ
5۔ شیر شاہ
6۔ اسد خان
7۔ شرمین آصف لاری
8۔ محمد فراز صدیقی
9۔ غلام ربانی
10۔ نور جہاں

11۔ خورشید عالم قریشی۔

یوپی ایس آر ایل ایم کی ٹیم نے پروگرام کی ضروریات سے ہم آہنگ اے ایم یو کے طلبہ کی صلاحی، ذہانت اور قابلیت کی تعریف کی۔



پروفیسر نسیم احمد خان، صدر شعبہ سوشل ورک نے حکومت کے باوقار یو پی ایس آر ایل ایم پروگرام کے لئے منتخب ہونے پر طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے شعبہ کا دورہ کرنے اور طلبہ کے انتخاب کے لئے یو پی ایس آر ایل ایم کے سینئر عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے طلبہ کی رہنمائی کیلئے اساتذہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔



سعد حمید، ٹریننگ اینڈ پلیسمینٹ آفیسر (جنرل) نے حکومت اتر پردیش کے باوقار فلیگ شپ پروگرام میں اے ایم یو سے نوجوان صلاحیتوں کی شناخت کرنے اور انہیں موقع فراہم کرنے کے لئے یو پی ایس آر ایل ایم کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اشتراک و تعاون کی امید ظاہر کی۔


مزید پڑھیں:

علی گڑھ اے ایم یو کے پروفیسر سید معید آئی ایس اے یوپی شاخ کے صدر منتخب


شعبہ کے پلیسمینٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر محمد طاہر اور ڈاکٹر محمد عارف خان نے منتخب ہونے والے طلبہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پلیسمینٹ مہم کیلئے صدر شعبہ، یو پی ایس آر ایل ایم کے اہلکاروں اور ڈی پی او (جنرل) کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.