ETV Bharat / bharat

Reaction on Karnataka Hijab Row: 'کرناٹک حجاب معاملہ کو فرقہ پرست طاقتیں سیاسی فائدہ کے لئے ہوا دے رہی ہیں'

author img

By

Published : Feb 11, 2022, 11:06 AM IST

مولانا عباس رضوی نے کہا کہ عین الیکشن کے وقت حجاب کا موضوع یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کے پیچھے فرقہ پرست طاقتوں کا ہاتھ ہے، جو سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے اس طرح کی مسلم مخالف سرگرمیوں کو ہوا دے رہی ہیں۔ Reaction of Scholars on Karnataka Hijab Row

'کرناٹک حجاب معاملہ کو فرقہ پرست طاقتیں سیاسی فائدہ کے لئے ہوا دے رہی ہیں'
'کرناٹک حجاب معاملہ کو فرقہ پرست طاقتیں سیاسی فائدہ کے لئے ہوا دے رہی ہیں'

بانیِ رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری نے کہا کہ کرناٹک کی اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پر پابندی کا معاملہ عدلیہ میں زیر غور ہے۔ ہمیں امید ہی نہیں بلکہ یقین ہے کہ اس معاملے میں عدلیہ کا فیصلہ دستور اور آئین کے وقار کو مزید بلند کرے گا اور مسلمانوں کو انصاف ضرور ملے گا، اس لیے کہ حجاب پر پابندی عائد کرنا مداخلت فی الدین ہے، جبکہ آئین ہند نے ہر شہری کو شخصی اور مذہبی آزادی اور اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق دیا ہے۔ اس لئے اس طرح کا کوئی بھی فیصلہ چاہے وہ اسکول کالج انتظامیہ کی جانب سے ہو یا کسی حکومتی ادارہ کی جانب سے اسے قطعی نامنظور کیا جاتا ہے، اس طرح کی شرانگیز مہم چلانے والے نہ صرف قوم و ملک کے دشمن ہیں بلکہ ملک کی ترقی و بقا کے بھی دشمن ہیں۔ Reaction of scholars on Karnataka hijab row

'کرناٹک حجاب معاملہ کو فرقہ پرست طاقتیں سیاسی فائدہ کے لئے ہوا دے رہی ہیں'

واضح رہے کہ عرسِ خواجہ غریب نواز اجمیر شریف میں تحفظِ ناموسِ رسالت کے عنوان پر منعقدہ "غریب نواز کانفرنس بعنوان شانتی سمّیلن" میں شرکت کے بعد بانی رضا اکیڈمی محمد سعید نوری بریلی شریف پہنچے جہاں مختلف علماء کرام اور مشائخین عظام سے ملاقات کی۔

یہاں ملک میں جاری حجاب کے عنوان پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آپ نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ تعلیم اور مذہب کو سیاست سے الگ رکھیں، اس لیے کہ تعلیم گاہیں، اسکول اور کالجز ملک کے نوجوانوں کا مستقبل سنوارتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حجاب جیسے عنوانات پر سیاسیت بازی سے نوجوانوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوں گی جو ملک و قوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کا سبب بنیں گی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آر ایس ایس کی مائناریٹی ونگ کی طرف سے اگر حجاب کی حمایت میں بیان دیا گیا ہے تو یہ ناکافی ہے، اس طرح کا بیان تو آر ایس ایس کے چیف کی جانب سے میڈیا میں آنا چاہیے اور حجاب کی مخالفت کرنے والوں پر کڑی کاروائی کا مطالبہ آر ایس ایس مکھیا کی جانب سے کیا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:۔ Manuu Students Protest Against Hijab Ban: مانو کی طالبات نے حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا

اس موقع پر مولانا عباس رضوی نے بھی اپنی بات رکھی اور کہا کہ عین الیکشن کے وقت حجاب کا موضوع یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کے پیچھے فرقہ پرست طاقتوں کا ہاتھ ہے جو سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے اس طرح کی مسلم مخالف سرگرمیوں کو ہوا دے رہی ہیں۔ فرقہ پرست افراد اسکولوں اور کالجوں کو نشانہ بناکر یہ ثابت کررہے ہیں کہ انہیں ملک و قوم کے امن و امان اور فرقہ وارانہ یکجہتی سے زیادہ فکر اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کی ہے جس کے لئے وہ ملکی امن و امان سے کھلواڑ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رضا اکیڈمی ایسی کسی بھی غیر آئینی اور غیر دستوری تحریک کی مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ حجاب کی آڑ میں منافرت پھیلانے والوں پر قانونی کاروائی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.