ETV Bharat / bharat

B2V4 Programme بڈگام میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت افسران نے متعدد علاقوں کا دورہ کیا

author img

By

Published : Nov 7, 2022, 6:34 PM IST

ضلع بڈگام میں جاری مہتواکانکشی بیک ٹو ولیج فیز IV پروگرام کا تیسرا مرحلہ آج بڈگام کی 69 پنچایتوں میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا۔ پروگرام کے دوران وزٹنگ آفیسرز نے بزرگ شہریوں کے کلبس میں تفریحی اشیاء، بیبی کٹس، لینڈ پاس بکس اور ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے۔ B2V4 Programme

بڈگام میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت افسران نے متعدد علاقوں کا دورہ کیا
بڈگام میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت افسران نے متعدد علاقوں کا دورہ کیا

بڈگام : جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں بیک ٹو ولیج (B2V4) پروگرام 69 پنچایتوں میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں دورہ کرنے والے افسران نے مستفیدین میں تفریحی اشیاء، لینڈ پاس بکس، بیبی کٹس، سوائل ہیلتھ کارڈز اور آئل سیڈ منی کٹس تقسیم کیں۔ ضلع میں جاری مہتواکانکشی 'بیک ٹو ولیج' فیز IV پروگرام کا تیسرا مرحلہ آج بڈگام کی 69 پنچایتوں میں بڑے دھوم دھام اور جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوا۔ پروگرام کے دوران وزٹنگ آفیسرز نے بزرگ شہریوں کے کلبس میں تفریحی اشیاء، بیبی کٹس، لینڈ پاس بکس اور ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے۔ B2v4 programme in budgam

بڈگام میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت افسران نے متعدد علاقوں کا دورہ کیا

افسران نے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور ساتھ ہی متعدد پروجیکٹس کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور مختلف پنچایتی حلقوں میں جاری پروجیکٹس کے کاموں کی پیش رفت کا معائنہ کیا۔ دورہ کرنے والے افسران کی بڑی تعداد نے مہا گرام سبھا اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے امرت سرووروں کا دورہ بھی کیا، جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقامی لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ ان پروگرامس میں حصہ لیا اور اپنے اپنے علاقوں میں مختلف محکموں کی طرف سے کئے گئے کاموں کے بارے میں اپنے خیالات اور تاثرات پیش کئے۔


مزید پڑھیں:۔ Director Tourism participated in B2V: بیک ٹو ولیج پروگرام میں ناظم سیاحت کی شمولیت


دورے پر آئے افسران نے بہت سے سکولوں میں کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کا افتتاح بھی کیا اور مستفیدین میں سوائل ہیلتھ کارڈز اور آئل سیڈ منی کٹس تقسیم کیں۔ تقریبات کے دوران بزرگ شہریوں اور مختلف یوتھ کلبس کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔ اس موقع پر دورہ کرنے والے افسران نے مختلف محکموں کی جانب سے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عوام میں ان کی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے لگائے گئے اسٹالز کا بھی معائنہ کیا۔ پروگرام کے دوران طلباء نے مختلف ثقافتی پروگرامز پیش کئے۔ دیگر سینئر افسران جنہوں نے بیک ٹو ولیج پروگرامز میں بطور وزٹنگ آفیسر شرکت کی ان میں ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری ریحانہ بتول، وی سی ایس ڈی اے حارث ہنڈو، سپیشل سیکرٹری عبدالرشید فیاض شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.