ETV Bharat / bharat

CBI in Tamil Nadu اسٹالن حکومت کا بڑا فیصلہ، تمل ناڈو میں بھی سی بی آئی کو جانچ کے لیے ریاستی حکومت سے اجازت لینی ہوگی

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 10:38 PM IST

تمل ناڈو کی حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے سی بی آئی کو ریاست میں کسی بھی مقدمات کی جانچ کے لیے اجازت لینا لازمی قرار دے دیا ہے۔ تمل ناڈو سے پہلے مغربی بنگال، راجستھان، کیرالہ، میزورم، پنجاب، تلنگانہ سمیت 9 ریاستوں کی حکومتیں اس طرح کے فیصلے لے چکی ہیں۔

Etv Bharat
ڈی ایم کے صدر اسٹالن

چنئی: ایک اہم پیشرفت میں تمل ناڈو حکومت نے تحقیقاتی ایجنسی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو دی گئی عام رضامندی کو واپس لے لیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اب مرکزی ایجنسی، سی بی آئی کو ریاست میں تفتیش کے لیے تمل ناڈو حکومت سے اجازت لینی ہوگی۔ ایم کے اسٹالن کی حکومت نے بدھ کو یہ فیصلہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ تمل ناڈو سے پہلے مغربی بنگال، راجستھان، کیرالہ، میزورم، پنجاب، تلنگانہ سمیت 9 ریاستوں کی حکومتیں اس طرح کے فیصلے لے چکی ہیں۔ ماضی قریب میں اپوزیشن لیڈروں کے خلاف سی بی آئی کے کریک ڈاؤن کے بعد ان ریاستوں نے تحقیقات کے لیے مرکزی تفتیشی بیورو کو دی جانے والی عام رضامندی واپس لے لی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ ڈی ایم کے حکومت نے یہ فیصلہ منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے ان کے کابینہ کے ساتھی وی سینتھل بالاجی کے خلاف کی گئی کارروائی کے بعد لیا گیا ہے۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر منگل کو تمل ناڈو کے وزیر پاور وی سینتھل بالاجی اور کچھ دیگر افراد کے احاطے پر چھاپہ مارا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایروڈ کے علاوہ بالاجی کے آبائی ضلع کرور میں بھی تلاشی لی گئی۔ ڈی ایم کے صدر اسٹالن نے ای ڈی کے اہلکاروں پر انکوائری کے نام پر "ڈرامہ رچانے" کا الزام لگایا اور ان پر بالاجی کو "جسمانی اور ذہنی طور پر پریشان" کرنے کا الزام لگایا۔

یہ بھی پڑھیں:

ای ڈی حکام نے بتایا کہ یہاں سکریٹریٹ میں بالاجی کے دفتر کے کمرے میں بھی تلاشی لی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ پانچ سالوں میں یہ دوسرا موقع ہے کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی سے منسلک افسران نے سکریٹریٹ کے اندر تلاشی لی۔ دسمبر 2016 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ جے۔ جے للیتا کی موت کے کچھ دن بعد انکم ٹیکس حکام نے اس وقت کے چیف سکریٹری پی راما موہن راؤ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سکریٹریٹ میں تلاشی لی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.