ETV Bharat / bharat

Manipur Viral Video Case سپریم کورٹ میں منی پور وائرل ویڈیو کیس کی سماعت آج

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 10:57 AM IST

منی پور میں دو خواتین کی برہنہ پریڈ کا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ اس معاملے میں متاثرین نے اب سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ دونوں متاثرہ خواتین نے منی پور حکومت اور مرکز کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ آج اس پر سماعت کرے گی۔ SC to hearing over Manipur Issue

سپریم کورٹ میں منی پور وائرل ویڈیو کیس کی سماعت آج
سپریم کورٹ میں منی پور وائرل ویڈیو کیس کی سماعت آج

نئی دہلی: منی پور وائرل ویڈیو معاملے میں سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوگی۔ سی جے آئی کی زیرقیادت بنچ آج اس درخواست پر سماعت کرے گی۔ منی پور وائرل ویڈیو معاملے میں دونوں متاثرہ خواتین بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہیں۔ دونوں خواتین نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرکے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔ 4 مئی کو ہونے والے جنسی ہراسانی کیس سے متعلق ایف آئی آر کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ دونوں متاثرہ خواتین نے منی پور حکومت اور مرکز کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ درخواست گزاروں کا مطالبہ ہے کہ ان کی شناخت کا کو مخفی رکھا جائے۔

منی پور میں 4 مئی کو ہجوم کے ذریعہ دو خواتین کو برہنہ کرکے پریڈ کرنے کے معاملے کی تحقیقات سی بی آئی کر رہی ہے۔ اس واقعہ کا ویڈیو 19 جولائی کو وائرل ہوا تھا۔ اس واقعہ کو لے کر ملک بھر میں غم و غصہ پایا گیا۔ 27 جولائی کو مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کیا، جس میں مرکز کی جانب سے کہا گیا کہ خواتین کی مبینہ جنسی ہراسانی کا معاملہ سی بی آئی کو سونپ دیا گیا ہے۔ منی پور میں 3 مئی کو شروع ہونے والا تشدد رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ دو ماہ بعد بھی صورتحال جوں کی توں ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ اس معاملے کی آج سپریم کورٹ میں سماعت ہونی ہے۔ تاہم مرکزی حکومت نے اس کیس کی سماعت منی پور سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Manipur Violence منی پور کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو ملک کیلئے خطرہ، ادھیر رنجن چودھری

وہیں مرکزی حکومت کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ منی پور میں امن کی بحالی کے لیے مسلسل بات چیت جاری ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے دونوں برادریوں کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے جو کہ آخری مراحل میں ہے۔ دوسری طرف ٹی ایم سی آج مغربی بنگال اسمبلی میں منی پور تشدد پر مذمتی قرارداد پیش کرے گی۔ منی پور پولیس نے 18 مئی کو تھوبل ضلع کے نونگ پوک سیکمائی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف اجتماعی عصمت دری، اغوا اور قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ سی بی آئی نے نامعلوم افراد کے خلاف درج ایف آئی آر کے سلسلے میں کارروائی شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.