ETV Bharat / bharat

Modi Surname Case مودی کنیت معاملے میں راہل گاندھی کی عرضی پر سپریم کورٹ میں آج سماعت

author img

By

Published : Jul 21, 2023, 9:02 AM IST

سپریم کورٹ آج مودی کنیت ہتک عزت کیس میں راہل گاندھی کی عرضی پر سماعت کرے گا۔ اس معاملے میں راہل گانڈھی کو دو سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی کنیت معاملے میں گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ Supreme Court to hear Rahul Gandhi plea

مودی کنیت معاملے میں راہل گاندھی کی عرضی پر سپریم کورٹ آج سماعت کرے گا
مودی کنیت معاملے میں راہل گاندھی کی عرضی پر سپریم کورٹ آج سماعت کرے گا

نئی دہلی: سپریم کورٹ آج مودی کنیت معاملے سے متعلق ہتک عزت کیس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی عرضی پر سماعت کرے گا۔ گجرات ہائی کورٹ نے راہل گاندھی کی سزا پر روک لگانے کی درخواست کو خارج کر دیا تھا۔ اس کے بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس پی کے مشرا کی بنچ آج اس معاملے کی سماعت کر سکتی ہے۔ راہل گاندھی کی طرف سے پیش ہوئے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک سنگھوی نے 18 جولائی کو اس معاملے کا ذکر کیا تھا اور عرضی کی فوری سماعت کی درخواست کی تھی، جس کے بعد چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے عرضی پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Modi Surname Case مودی کنیت معاملہ، راہل گاندھی نے عدالت عظمیٰ میں ہائیکورٹ کے حکم کو چیلنج کیا

واضح رہے کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی کنیت معاملے میں گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ وہیں اپنی اپیل میں راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اگر گجرات ہائی کورٹ کے 7 جولائی کے فیصلے پر روک نہیں لگائی گئی تو یہ آزادی اظہار، آزاد خیال، اور بیان کی آزادی کا گلا گھونٹ دے گا۔ واضح رہے کہ 13 اپریل 2019 کو کرناٹک کے کولار میں ایک انتخابی ریلی کے دوران کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ریمارک کیا کہ تمام چوروں کی کنیت مودی ہی کیوں ہے؟ اس تبصرے کو لےکر گجرات حکومت کے ایک سابق وزیر پرنیش مودی نے راہل گاندھی کے خلاف 2019 میں مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.