ETV Bharat / bharat

Sunanda Pushkar Death Case: ششی تھرور کے خلاف الزام طے کرنے کے معاملے پر سنوائی ملتوی

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 3:24 PM IST

سنندا پشکر موت معاملے میں کانگریس کے رہنما ششی تھرور کے خلاف الزام طے کرنے کے معاملے پر عدالت نے سنوائی ٹال دی ہے۔ اب اس معاملے پر اگلی سماعت 2 جولائی کو ہوگی۔

Shashi Tharoor
ششی تھرور

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ کورٹ نے سنندا پشکر موت معاملے میں ششی تھرور کے خلاف الزام طے کرنے کے معاملے پر سنوائی ملتوی کر دی ہے۔ اس معاملے پر اگلی سماعت 2 جولائی کو ہوگی۔ گذشتہ 12 اپریل کو اسپیشل جج گیتانجلی گوئل نے دونوں فریق کی دلیلیں سننے کے بعد الزام طے کرنے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

گذشتہ 26 مارچ کو اس معاملے کے ملزم اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ جب خود کشی کا الزام طے ہی نہیں ہوتا تو اکسانے کا الزام لگانے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ ششی تھرور کی طرف سے وکیل وکاس پہوا نے اس معاملے میں ششی تھرور کو بری کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ششی تھرور نے سنندا پشکر کو ذہنی یا جسمانی طور پر کوئی اذیت نہیں دی تھی۔

وکیل وکاس پہوا نے کہا تھا کہ پشکر کے رشتہ داروں کے بیان سے یہ صاف ہے کہ وہ خود کشی نہیں کر سکتی ہے۔ رشتہ دارون نے ششی تھرور پر کوئی الزام نہیں لگایا ہے۔ دعوی کرنے والا فریق صرف یہ کہہ رہا ہے کہ ششی تھرور کے شادی کے علاوہ بھی جنسی تعلقات تھے۔

مزید پڑھیں:

غیرت کے نام پر قتل: نئی شادی شدہ خاتون کی مبینہ مشتبہ موت

اس معاملے میں 14 مئی 2018 کو پولیس نے چارج شیٹ داخل کیا تھا۔ چارج شیٹ میں ششی تھرور کو ملزم بنایا گیا ہے۔ ششی تھرور کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 498 اے اور 306 کے تحت ملزم بنایا گیا ہے۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ سنندا پشکر کی موت ششی تھرور سے شادی کے 3 سال 3 مہینے اور 15 دن بعد ہوئی تھی۔ 1 جنوری 2015 کو دہلی پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت ایف آئی آر درج کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.