ETV Bharat / bharat

Rajasthan Political Crisis گہلوت خیمہ میں بغاوت، متعدد اراکین اسمبلی نے دیا استعفی

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 7:06 AM IST

Updated : Sep 26, 2022, 11:40 AM IST

گہلوت خیمہ میں بغاوت، متعدد اراکین اسمبلی نے دیا استعفی
گہلوت خیمہ میں بغاوت، متعدد اراکین اسمبلی نے دیا استعفی

گہلوت کے تقریبا 82 حامی اراکین اسمبلی نے اپنا تحریری استعفی اسپیکر سی پی جوشی کو سونپ دیا۔ اس کے ساتھ ہی خیمے کیمپ کے اراکین اسمبلی کی مخالفت کی وجہ سے لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ منسوخ کر دی گئی ہے۔Rajasthan Political Crisis

جے پور۔ راجستھان میں نئے وزیر اعلی کے انتخاب کے لیے بلائی گئی لیجسلیچر پارٹی میٹنگ سے قبل کانگریس میں ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ یو ڈی ایچ کے وزیر شانتی دھاریوال کی رہائش گاہ پر جمع ہوئے گہلوت خیمے کے اراکین اسمبلی استعفیٰ پیش کرنے کے لیے اسپیکر سی پی جوشی کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ اس کے بعد گہلوت حامی کے تقریبا 82 اراکین اسمبلی نے اپنا تحریری استعفی اسپیکر سی پی جوشی کو سونپ دیا۔ اس کے ساتھ ہی گہلوت کیمپ کے اراکین اسمبلی کی مخالفت کی وجہ سے لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ منسوخ کر دی گئی ہے۔Several MPs resigned in Rajasthan

آپکو بتادیں کہ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی کانگریس کے قومی صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی سے قبل ہونے والی کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ پارلیمانی امور کے وزیر شانتی دھاریوال کے گھر پر جمع ہونے والے گہلوت کیمپ کے اراکین اسمبلی کے نہيں آنے سے کھٹائی میں پڑگئی۔ گہلوت خیمے کے اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ سیاسی بحران کے دوران وزیراعلی گہلوت کی حمایت کرنے والے 102 ایم ایل اے میں سے کوئی بھی نیا وزیر اعلیٰ بنایا جائے اور اس کے بعد اشوک گہلوت کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ وزیر خوراک پرتاپ سنگھ کھچریاواس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی کا یہ احساس ہے کہ ان 102 ایم ایل اے میں سے کسی کو وزیر اعلیٰ بنایا جا ئے، وہ قابل قبول ہیں لیکن بی جے پی کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ناراضگی ہے تو پارٹی کے سربراہ سنیں گے اور اس کا ازالہ بھی کریں گے۔

کانگریس کے سینئر رہنما ملک ارجن کھڑگے اور پارٹی کے ریاستی انچارج اجے ماکن شام 7 بجے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر مجوزہ میٹنگ میں شرکت کے لیے مرکزی مبصر کے طور پر جے پور پہنچے، لیکن میٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی اشوک گہلوت خیمہ کے اراکین اسمبلی مسٹر دھاریوال کے گھر پہنچ گئے، جس کے بعد میٹنگ شروع ہونے میں تاخیر ہوئی اور اس کے بعد نو بجے تک اجلاس شروع نہیں ہوا۔ بعد میں کچھ وزراء مسٹر دھاریوال کے گھر جمع ہوئے اور اراکین اسمبلی اپنا استعفیٰ لے کر ڈاکٹر جوشی کے گھر پہنچ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ گہلوت کیمپ کے تقریبا 82 اراکین اسمبلی نے اسپیکر کو استعفیٰ سونپ دیا ہے۔ ان اراکین اسمبلی نے ڈاکٹر جوشی کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے پر زور دیا ہے۔

قبل ازیں مسٹر کھچریاواس نے کہا کہ اراکین اسمبلی کے جذبات کو سمجھنا چاہئے۔ سیاسی بحران کے وقت جب یہ ایم ایل ایز ہوٹلوں میں بند تھے اور جدوجہد کر رہے تھے تو ان کے جذبات کو سمجھنا چاہیے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ سچن پائلٹ کے تئیں اتنی نفرت کیوں ہے، تو انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی نفرت نہیں ہے اور میٹنگ میں کسی کا نام نہیں لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سی پی جوشی کے گھر پہنچنے والے کچھ ایم ایل ایز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر اشوک گہلوت کو ہٹانا ہے تو ڈاکٹر سی پی جوشی کو وزیر اعلیٰ بنائیں۔

Last Updated :Sep 26, 2022, 11:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.