ETV Bharat / bharat

Naturopathy Hospital ڈبرو گڑھ میں نیچروپیتھی ہسپتال بنایا جائے گا، سربانند سونووال

author img

By

Published : Apr 7, 2023, 4:23 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

مرکزی آیوش وزیر سربانند سونووال نے جمعہ کو کہا کہ علاقے میں صحت کی دیکھ بھال کو مزید تقویت دینے کے لیے ڈبرو گڑھ میں 100 بستروں کا یوگا اور نیچروپیتھی اسپتال قائم کیا جائے گا۔

نئی دہلی: آیوش کے وزیر سربانند سونووال نے آسام کے ڈبرو گڑھ میں 100 بستروں والا یوگا اور نیچروپیتھی اسپتال کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ سونووال نے یوگا کے عالمی دن کی تیاریوں کے پیش نظر جمعہ کو منعقدہ ڈبرو گڑھ یوگا فیسٹیول کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہاکہ 'یوگا مہوتسو کے اس پرمسرت موقع پر، جو اس عالمی یوم صحت پر منایا جا رہا ہے، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آیوش کی وزارت 100 بستروں کا ہسپتال قائم کرنے جا رہی ہے۔ یہ یوگا اور نیچروپیتھی ہسپتال صحت کی دیکھ بھال کے مرکز کے طور پر ڈبرو گڑھ کو مزید مضبوط کرے گا۔ میں آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا وشوا شرما کا شمال مشرق میں اپنی نوعیت کے اس ایک مرکز کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے شکر گزار ہوں۔'

انہوں نے کہا کہ یہ مرکز آسام کے لوگوں کو یوگا اور نیچروپیتھی علاج فراہم کرکے خطے کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ ڈبروگڑھ یونیورسٹی کے میدان میں آج ہزاروں لوگوں نے یوگا کیا۔تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا، اروناچل پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ چونا مین، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت اور ڈبرو گڑھ کے رکن پارلیمنٹ رامیشور تیلی، وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر راجکمار رنجن سنگھ، صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر آسام کے کیشو مہنت، منی پور کے مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود سپم رنجن سنگھ، میگھالیہ کے وزیر توانائی اے ٹی منڈل، ڈبرو گڑھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جیتن ہزاریکا اور آیوش سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا شامل ہوئے۔

اس موقع پر مرارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) اور ڈبرو گڑھ یونیورسٹی کے درمیان یوگا پریکٹیشنرز کے ایکو سسٹم کو تیار کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے گئے، جو یوگا کو ہر کسی کے صحت مند طرز زندگی کا حصہ بنانے کے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گا۔یوگا فیسٹیول میں ہزاروں ہندوستانی طلباء کے علاوہ تنزانیہ، یوگنڈا، کینیا، ٹوگو، نیپال، نائجیریا، لیسوتھو، بوٹسوانا، مصر، نمیبیا اور کوریا کے طلباء اور یوگا کے شوقین افراد نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Sarbananda Sonowal on AYUSH آیوش کو عالمی معیار کا بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، سونووال

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.