ETV Bharat / bharat

Sanjay Raut To Appear Before ED: سنجے راوت آج ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گے

author img

By

Published : Jul 1, 2022, 10:45 AM IST

سنجے راوت آج ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گے
سنجے راوت آج ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گے

گزشتہ روز ای ڈی نے شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت کو سمن جاری کرکے طلب کیا تھا جس کے بعد آج انہوں نے ٹویٹ کرکے جانکاری دی ہے کہ وہ آج ای ڈی دفترمیں حاضر ہوں گے۔ Sanjay Raut tweet on ed summons

ممبئی: شیوسینا کے راجیہ سبھا رکن پارلیمان سنجے راوت آج دوپہر 12 بجے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوں گے۔ انہوں نے جمعہ کی صبح ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے جاری کیے گئے سمن کا احترام کرتا ہوں اور تفتیشی اداروں کے ساتھ تعاون کرنا میرا فرض ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں شیوسینا کے کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ای ڈی کے دفتر میں جمع نہ ہوں۔ انہوں نے شیوسینا کارکنوں اور ان کے حامیوں سے پریشان نہ ہونے کی اپیل کی۔ Sanjay Raut to appear before ED at 12 noon amid political crisis

ای ڈی نے 27 جون کو سنجے راوت کو سمن جاری کیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سنجے راوت کو یہ سمن پروین راوت اور پترا چاول زمین گھوٹالے سے متعلق معاملے میں بھیجا گیا ہے۔ سمن جاری ہونے کے بعد سنجے راوت نے کہا تھا کہ میں اب سمجھ گیا ہوں کہ ای ڈی نے مجھے سمن بھیجا ہے۔ ہم سب بالا صاحب کے شیوسینک ایک بڑی جنگ لڑ رہے ہیں۔ یہ سازش ہو رہی ہے۔

اس سے پہلے ای ڈی نے پروین راوت کو گرفتار کیا تھا۔ پروین راوت کو سنجے راوت کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے حال ہی میں پروین راوت کی کروڑوں کی جائیدادیں بھی ضبط کی تھیں۔ ای ڈی نے 11 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کیے تھے۔ اس میں پالگھر میں پروین راوت کی جائیداد تقریباً 9 کروڑ کی ہے۔ جب کہ دادر میں فلیٹ اور علی باغ میں 2 کروڑ کا پلاٹ مبینہ طور پر سنجے راوت کی بیوی سے متعلق ہے۔

اس سے قبل دسمبر 2020 میں پی ایم سی بینک گھوٹالہ کیس میں تحقیقات کے دوران پروین کا نام سامنے آیا تھا۔ جانچ ایجنسی کو معلوم ہوا تھا کہ پروین راوت کی بیوی مادھوری نے 2010 میں سنجے راوت کی بیوی ورشا کو 55 لاکھ روپے کا بلاسود قرض دیا تھا، جس کا استعمال ممبئی کے دادر میں ایک فلیٹ خریدنے کے لیے کیا گیا تھا۔ ای ڈی ان پیسوں کی جانچ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ ED Send Second Summon to Sanjay Raut: ای ڈی نے سنجے راؤت کو دوسرا سمن جاری کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.