ETV Bharat / bharat

Defamation Case: راہل گاندھی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے پیر کو گجرات پہنچیں گے

author img

By

Published : Apr 2, 2023, 2:01 PM IST

راہل گاندھی پیر کو سورت پہنچیں گے، جہاں وہ سورت کی ضلع عدالت میں اس فیصلے کو چیلنج کریں گے، جس کے تحت انہیں دو سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس فیصلے کی وجہ سے راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم ہو گئی ہے۔ Rahul to challenge verdict

راہل گاندھی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لئے پیر کو گجرات پہنچیں گے
راہل گاندھی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لئے پیر کو گجرات پہنچیں گے

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی ہتک عزت کیس میں دو سال کی سزا کو چیلنج کریں گے۔ وہ پیر کو گجرات پہنچیں گے اور سورت کی سیشن کورٹ میں اپیل کریں گے۔ 11 دن پہلے انہیں 'مودی کنیت' کے تبصرہ پر سزا سنائی گئی تھی۔ یہ تبصرہ راہل گاندھی نے کرناٹک میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راہل نے اس معاملہ میں معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم ہو گئی ہے اور انہیں سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس بھی ملا ہے۔

پیوپلز پرزنٹیشن ایکٹ میں یہ شق ہے کہ اگر کسی بھی رکن پارلیمان یا ایم ایل اے کو دو سال یا دو سال سے زیادہ کی سزا ہو تو اس کی رکنیت خود بخود ختم ہو جاتی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق راہل گاندھی پیر کو 12.30 بجے سورت کورٹ پہنچ سکتے ہیں۔ وہ سی جے ایم عدالت کے فیصلے کے خلاف ضلعی عدالت میں اپیل کریں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر کانگریس کے ہزاروں کارکن عدالت کے باہر موجود رہیں گے۔ وہ راہل گاندھی کا استقبال کریں گے۔ گجرات کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ ان کے وکلاء نے بتایا کہ جو بھی دستاویزات تیار کرنے تھے، وہ تیار کر لیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Defamation Case Verdict راہل گاندھی ہتک عزت معاملہ میں قصوروار قرار، ضمانت منظور

23 مارچ کو راہل گاندھی کو دو سال کی سزا سنائی گئی۔ پھر ان کے قانونی مشیروں نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے میں تاخیر کی۔ بتایا جارہا ہے کہ اس فیصلے کو چیلنج کرنے میں جتنی دیر ہوگی، کانگریس اور راہل گاندھی کو اتنا ہی زیادہ سیاسی فائدہ ملے گا۔ عدالت نے راہل گاندھی کو 30 دن کا وقت دیا تھا، اس دوران راہل گاندھی اس فیصلے کو چیلنج کر سکتے ہیں۔ اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو انہیں جیل جانا پڑے گا۔ راہل گاندھی کیرالہ کے وایناڈ سے رکن پارلیمان تھے۔ اگر انہیں ضلعی عدالت سے ریلیف مل جائے تو ان کی قانونی پوزیشن مضبوط ہو سکتی ہے۔ تاہم ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال ہوگی یا نہیں اس پر کچھ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ جب تک ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آتا قانونی عمل جاری رہے گا۔ سی جے ایم کورٹ کے فیصلے کے بعد جب راہل گاندھی نے میڈیا سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ وہ ساورکر نہیں ہیں، وہ گاندھی ہیں اور گاندھی معافی نہیں مانگتے۔ بعد میں ان کے اس بیان پر بھی تنازعہ شروع ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.