ETV Bharat / bharat

Amanath Bank Election امانت بینک الیکشن میں رحمان خان گروپ کامیاب

author img

By

Published : Sep 18, 2022, 9:37 PM IST

امانت بینک الیکشن میں رحمان خان گروپ کامیاب
امانت بینک الیکشن میں رحمان خان گروپ کامیاب

بنگلور میں ہوئے امانت بینک الیکشن میں رحمان خان گروپ نے کامیابی درج کی ہے۔ واضح رہے کہ سابق مرکزی وزیر کے رحمان خان کی جانب سے ملت کو معاشی اعتبار سے مستحکم کرنے کی غرض سے ریاست میں "امانت بینک" کا قیام عمل میں آیا تھا۔ Amanath Bank Election

بنگلور: سنہ 1977 میں مرحوم ممتاز خان اور سابق مرکزی وزیر کے رحمان خان کی جانب سے ملت کو معاشی اعتبار سے مستحکم کرنے کی غرض سے ریاست میں "امانت بینک" کا قیام عمل میں آیا تھا۔ شروعات میں امانت بینک کے کل 15 براینچس ہوا کرتے تھے اور 3000 ممبرز تھے لیکن اب ممبرز کی تعداد بڑھ کر تقریباً 40،000 سے زیادہ ہو گئی ہے اور الیکشن کے لیے ووٹرز کی تعداد 21،000 ہے۔Amanath Bank Election

وہیں آج امانت بینک کے بورڈ کا الیکشن تکمیل میں آیا، جس میں 9-9 افراد پر مشتمل دو گروپس نے کنٹیسٹ کیا۔ اس الیکشن کے متعلق ٹرانسپیرنسی پر بھی سوال اٹھایا گیا ہے۔ امانت بینک کے انتخابات میں کل ووٹنگ بمشکل 2 فیصد ہو پائی جب کہ کل الیجبل ووٹرز کی تعداد 21،000 رہی۔ انتخابات میں رحمان خان گروم نیلے نے کامیابی درج کی۔ نئی کمیٹی نے ووٹرز و ارکان کو بھروسہ دلایا کہ بورڈ کی جانب سے بھر پور کوشش کی جائےگی کہ امانت بینک کے نام و کام کو منصفانہ طریقہ دے بحال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Madad e Millat Islami Bank: اورنگ آباد میں مدد ملت اسلامی بینک کا قیام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.