ETV Bharat / bharat

Navy Chief On Indo Pacific ہند بحرالکاہل میں خوشحالی کے لیے بحری خطہ کا پرامن ہونا ضروری، ایڈمرل ہری کمار

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 7:50 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے آج کہا کہ بحری خطے میں امن اور استحکام ہند-بحرالکاہل خطے میں خوشحالی کے لیے بہت ضروری ہے اور ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور رابطہ اس میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ Navy chief On Indo Pacific

نئی دہلی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے آج کہا کہ بحری خطے میں امن اور استحکام ہند -بحرالکاہل خطے میں خوشحالی کے لیے بہت ضروری ہے اور ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور رابطہ اس میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ Navy chief On Indo Pacific

بدھ کو یہاں بحریہ کی طرف سے منعقدہ ہند-بحرالکاہل علاقائی مذاکرات میں حصہ لیتے ہوئے ایڈمرل ہری کمار نے کہا کہ اگر ہم معمول سے متعلق سلامتی کی صورتحال اور خاص طور پر بحری تحفظ کی بات کریں تو روایتی تصادم کے امکانات سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور ساتھ ہی ساتھ ضابطے پر مبنی نظام کے عمل کے سلسلے میں بھی خطرہ بڑھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحری خطہ میں دہشت گردی اور جدید ٹیکنالوجی کے بڑھنے سے بھی سیکورٹی کے ماحول کو بھی پیچیدہ بنا دیا ہے۔ عالمی حالات کے سبب خطے میں علاقائی اور خطے سے باہر کے بحری سیکیورٹی فورسز کی موجودگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے پیش نظر اس خطے کی اہمیت بڑھ گئی ہے اور یہ کہا جا سکتا ہے ہند-بحرالکاہل کی خوشحالی کے لیے ایک پرامن بحری خطہ ضروری ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ ملکوں کے درمیان تعاون اور رابطہ بڑھایا جائے۔

وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے بھی کہا کہ ہندوستان بدلتے ہوئے حالات میں خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے بحریہ خطے سے وابستہ مختلف معاملوں میں اپنی صلاحیت بڑھانے اور ہندوستان کی بحریہ روایات کو پھر سے مضبوط بنانے کی سمت میں کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Navy chief begins 5day visit to Japan بحریہ کے سربراہ جاپان کے پانچ روزہ دورے پر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.