ETV Bharat / bharat

Nari Shakti Awards by the President: صدر جمہوریہ کے ہاتھوں ناری شکتی ایوارڈ تقسیم

author img

By

Published : Mar 8, 2022, 6:20 PM IST

عالمی یوم خواتین کے موقع پر صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے ملک کی 28 خواتین کو راشٹرپتی بھون میں ناری شکتی اعزاز سے نوازا۔ International Women's Day۔

28 celebrities were awarded Nari Shakti Awards by the President
28 celebrities were awarded Nari Shakti Awards by the President

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 28 خواتین کو 2020 اور 2021 کے ناری شکتی انعامات سے نوازا.

راشٹرپتی بھون میں منگل کے روز منعقدہ تقریب میں اعزازات پیش کیے گئے۔ ان شخصیات میں تریپورہ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر ایلا لودھ کا نام بھی شامل ہیں جنہیں بعد از مرگ یہ ایوارڈ دیا گیا۔ ان کے بیٹے نے ان کی طرف سے یہ اعزاز حاصل کیا President conferred honors on women۔

سال 2020 کے لیے ناری شکتی کے اعزازات حاصل کرنے والوں میں ایک این جی او چلانے والی بہار کے بھوجپور کی انیتا گپتا، اترپردیش کے کھیری سے ہینڈ لوم بنکر اور ٹیچر آرتی رانا، تمل ناڈو سے کشیدہ کار جیا متھو اور تیجما، مدھیہ پردیش کی قبائلی فنکار جے بھائی بیگا، جموں و کشمیر سے زمینی سطح پر اختراعی کام کرنے والی ناصرہ اختر، کرناٹک سے نیورتی رائے، لداخ، جموں و کشمیر کی ایک معذور سماجی کارکن سندھیا دھر، مہاراشٹر کی کتھک رقاصہ ایس نند کشور اگوانے، گجرات سے تعلق رکھنے والی نامیاتی کسان اوشابین دنیش بھائی وساوا اور جنگلی حیات کے تحفظ کے شعبے میں کام کرنے والی مہاراشٹر کی ونیتا جگدیو بوراڈے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

سال 2021 کے لیے ناری شکتی انعامات سے نوازے جانے والی مشہور شخصیات میں ہماچل پردیش سے ہینڈ لوم کی ماہر انشول ملہوترا، راجستھان سے لوک گلوکارہ بتول بیگم، مہاراشٹر سے مویشی پالنے والی کاروباری کمل کمبھار، چھتیس گڑھ سے سماجی کارکن مدھولیکا رام ٹیک، مغربی بنگال سے پروفیسر نینا گپتا، اتر پردیش سے ہندی مصنفہ نیرجا مادھو، گجرات سے مصنفہ نرنجنا بین مکل بھائی، ہریانہ کی کسان اور کاروباری شخصیت پوجا شرما، کرناٹک سے ملک کی پہلی مرچنٹ نیوی خاتون کیپٹن رادھیکا مینن، آندھرا پردیش یونیورسٹی میں پروفیسر پرسنا شری، اُڑیسہ سے تعلق رکھنے والی شروتی مہاپاترا، اروناچل پردیش کی ایک کاروباری ٹی آر ٹکے اور تمل ناڈو کی ماہر نفسیات تارا رنگا سوامی شامل ہيں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.