ETV Bharat / bharat

Major Dhyan Chand Sports University in Meerut: میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد آج

author img

By

Published : Jan 2, 2022, 8:02 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی آج میرٹھ میں اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد Foundation stone of Sports University in Meerut رکھیں گے۔ سنگ بنیاد پروگرام میں ریاست بھر سے 16 ہزار کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد آج
میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد آج

وزیر اعظم نریندر مودی آج (2 جنوری) کو میرٹھ میں PM Modi in Meerut ہاکی کے عظیم کھلاڑی میجر دھیان چند کے نام پر اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد Sports University in Meerut رکھیں گے۔ اس دوران وہ جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔ پی ایم مودی کے ساتھ ریاست کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود ہوں گے۔

کمشنر سریندر سنگھ نے کہا کہ 'اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد پروگرام میں ریاست بھر سے 16 ہزار کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ وزیراعظم ان سے بات چیت بھی کریں گے۔ ساتھ ہی وزیر اعظم 32 کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

کمشنر سریندر سنگھ Commissioner Surender Singh نے کہا کہ 'وزیر اعظم کے علاوہ مرکزی حکومت میں وزیر وی کے سنگھ، وزیر سنجیو بالیان، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نمایاں طور پر موجود ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی مقامی رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی بھی موجود رہیں گے۔

کمشنر سریندر سنگھ نے کہا کہ 'یہ اسپورٹس یونیورسٹی 36 ہیکٹر اراضی پر تجویز کی گئی ہے۔ یہاں کھیلوں سے متعلق تمام سہولیات میسر ہوں گی۔'

یہ بھی پڑھیں: کھیلوں میں ملک کو بلندیوں پر لے جانا ہے: مودی

ایس ایس پی میرٹھ پربھاکر چودھری SSP Meerut on PM Modi نے کہا کہ 'وزیر اعظم کے پروگرام کے پیش نظر ٹریفک پولیس اور پولیس کو روٹ چارٹ سے لے کر بھیڑ مینجمنٹ تک رہنما خطوط پہلے ہی دے دیے گئے ہیں۔ کسی بھی طرح سے اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'وی وی آئی پی پارکنگ سے لے کر سب کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کرنے کے لیے کل 9 بڑی پارکنگ بنائی گئی ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.