ETV Bharat / bharat

PM Modi Slams Rahul Gandhi وزیراعظم مودی نے راہل گاندھی کے لندن والے بیان پر تنقید کی

author img

By

Published : Mar 12, 2023, 10:21 PM IST

راہل گاندھی نے حال ہی میں لندن میں ایک بیان دی تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت کے تحت ہندوستان 'غیر جمہوری' ہو گیا ہے۔ اس بیان کو لیکر وزیر اعظم مودی نے راہل گاندھی پر سخت تنقید کی۔
Etv Bharat
Etv Bharat

دھارواڑ (کرناٹک): وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر لندن میں ایک انٹرویو میں ان کے "بے بنیاد تبصروں" پر سخت حملہ کیا، جس نے ملک میں ایک تنازعہ کو جنم دیا ہے۔ وزیر اظم نریندر مودی نے کہا، بھگوان بسویشور کا مجسمہ لندن میں ہے، لیکن یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اسی لندن میں ہندوستان کی جمہوریت پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے۔ ہندوستان نہ صرف سب سے بڑی جمہوریت ہے بلکہ یہ جمہوریت کی ماں بھی ہے۔کانگریس لیڈر راہل نے لندن میں آئی جے اے پروگرام میں صحافیوں سے کہا کہ موجودہ حکومت کے تحت ہندوستان 'غیر جمہوری' ہو گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر یورپ میں جمہوریت اچانک غائب ہو جائے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟ آپ چونک جائیں گے اور کہیں گے کہ یہ جمہوریت کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے۔یوروپ کے سائز کا ساڑھے تین گنا بڑا ڈھانچہ (ہندوستان) اچانک غیر جمہوری ہو جائے تو آپ کیسے ردعمل ظاہر کریں گے؟ یہ پہلے ہی ہو چکا ہے۔ یہ مستقبل میں نہیں ہونے والا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، اپوزیشن خواہ ہندوستان کی شبیہ کو کتنا ہی نقصان پہنچانے کی کوشش کرے، دنیا کی کوئی طاقت ہندوستان کی جمہوری روایات کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔' راہل گاندھی نے ممبئی اور دہلی میں بی بی سی کے دفاتر میں کئے گئے ٹیکس سروے کے خلاف بھی بی بی سی کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بی بی سی کے خلاف کارروائی 'ملک میں اپوزیشن کی آواز کو کچلنے' کی ایک مثال ہے۔وزیر اعظم مودی نے ہندو دیوتاؤں کی توہین کرنے پر اپوزیشن پر بھی حملہ کیا اور کہا، "یہ لوگ بھگوان بسویشور، کرناٹک کے لوگوں اور ہندوستان کے شہریوں کی توہین کر رہے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Slams Congress کانگریس میری قبر کھودنے کے خواب دیکھنے میں مصروف، وزیراعظم مودی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.