ETV Bharat / bharat

PM Modi on Mann Ki Baat خلا میں بھارت کی کامیابی سے دنیا حیران، مودی

author img

By

Published : Oct 30, 2022, 3:23 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' کے 94 ویں ایڈیشن میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ خلائی شعبے میں بھارت کی کامیابی ملک میں بہتر ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کا باعث بنے گی۔ ملک کے دور دراز علاقے ایک دوسرے سے جڑ سکیں گے۔PM Modi on Mann Ki Baat

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے خلائی شعبے میں بھارت کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے نئی صنعتوں، اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں سے آگے آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھارت کی خلائی کامیابیوں سے حیران ہے۔PM Modi on Mann Ki Baat

اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' کے 94 ویں ایڈیشن میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ خلائی شعبے میں بھارت کی کامیابی ملک میں بہتر ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کا باعث بنے گی۔ ملک کے دور دراز علاقے ایک دوسرے سے جڑ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بھارت ایک ساتھ 36 سیٹلائٹس خلا میں چھوڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب بھارت کو کرائیوجینک راکٹ ٹیکنالوجی دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔ لیکن بھارتی سائنسدانوں نے دیسی ٹیکنالوجی تیار کی اور اس کی مدد سے درجنوں راکٹ خلا میں نصب کر لیے ہیں۔ گزشتہ دنوں کے لانچ کے ساتھ ہی بھارت عالمی تجارتی منڈی میں ایک اہم ستون بن گیا ہے۔ اس سے، خلا کے میدان میں بھارت کے لیے مواقع کے نئے دروازے بھی کھل گئے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا، ترقی یافتہ بھارت کا عزم لے کر چل رہا ہماراملک، سب کی کوششوں سے اپنے مقاصد کوحاصل کر سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ بیک وقت 36 راکٹ لانچ کرنا دیوالی سے ایک روز قبل ملی یہ کامیابی ایک طرح سے ہمارے نوجوانوں کی طرف سے ملک کو دیوالی کا ایک خاص تحفہ ہے۔ یہ لانچ کشمیر سے کنیا کماری اور کچھ سے کوہیما تک، پورے ملک میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو مزید مضبوط کرے گا۔ اس کی مدد سے دوردراز کے علاقے بھی ملک کے باقی حصوں سے اورآسانی سے جڑجائیں گے۔

وزیر اعظم نے نوجوانوں، خاص طور پر اسٹارٹ اپس اور اختراعات سے خلاء کے میدان میں تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں پہلے خلائی شعبہ حکومتی نظاموں کے دائرے میں ہی محدود تھا۔ جب اس شعبے کو بھارت کے نوجوانوں اور بھارتی نجی شعبے کے لیے کھول دیا گیا۔ اس میں انقلابی تبدیلیاں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ نجی کمپنیوں کو اپنے سیٹلائٹ خلا میں قائم کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi on Jobs in Kashmir جموں کشمیر میں نوجوانوں کو تیس ہزار نوکریاں ملی، مودی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.