ETV Bharat / bharat

Pegasus Case:سپریم کورٹ نے کہا، اگر میڈیا رپورٹس سچ ہیں تو الزامات سنگین ہیں

author img

By

Published : Aug 5, 2021, 2:19 PM IST

Updated : Aug 5, 2021, 2:25 PM IST

عدالت عظمیٰ نے معاملہ کی سماعت اگلے منگل کے لیے مقرر کی، لیکن مرکزی حکومت کو کوئی باقاعدہ نوٹس جاری نہیں کیا۔

سماعت منگل تک ملتوی
سماعت منگل تک ملتوی

عدالتِ عظمیٰ نے جمعرات کو پیگاسس جاسوسی کیس میں درخواستوں کی کاپیاں مرکزی حکومت کو حوالے کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر میڈیا رپورٹس سچ ہیں تو الزامات سنگین ہیں۔

عدالت نے معاملہ کی سماعت اگلے منگل کے لیے مقرر کی، لیکن مرکزی حکومت کو کوئی باقاعدہ نوٹس جاری نہیں کیا۔

چیف جسٹس این وی رمن اور جسٹس سوریہ کانت پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تمام درخواست گزاروں کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد انہیں درخواستوں کی کاپی مرکزی حکومت کے حوالے کرنے کی ہدایت دی۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ ڈویژن بنچ مرکزی حکومت کی موجودگی کے بغیر معاملے کی مزید سماعت نہیں کرسکتی۔ تاہم عدالت نے ابھی تک اس معاملے میں باضابطہ نوٹس جاری نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:پیگاسس ہیکنگ معاملہ: امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ

دورانِ سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ صحافیوں، اپوزیشن رہنماؤں اور سماجی کارکنوں کی جاسوسی کا معاملہ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میڈیا رپورٹس درست ہیں تو یہ الزام انتہائی سنگین ہے۔

یو این آئی

Last Updated :Aug 5, 2021, 2:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.