ETV Bharat / bharat

Surat Bomb Blast Case عدالت نے یاسین بھٹکل کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم دیا

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 12:27 PM IST

پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے انڈین مجاہدین کے شریک بانی یاسین بھٹکل کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے۔ پیر کو عدالت میں سماعت کے دوران یہ تسلیم کیا گیا کہ یاسین بھٹکل سمیت 11 لوگوں نے بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے کی سازش کی تھی۔ Court orders Yasin Bhatkal to be prosecuted

عدالت نے یاسین بھٹکل کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم دیا
عدالت نے یاسین بھٹکل کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم دیا

نئی دہلی: دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے انڈین مجاہدین کے شریک بانی یاسین بھٹکل کے خلاف بغاوت کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج شیلیندر ملک کی عدالت نے اعتراف کیا کہ سال 2012 میں یاسین بھٹکل اور محمد دانش انصاری سمیت کل 11 افراد بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے کی سازش میں ملوث تھے۔ اس کے ساتھ ہی بھٹکل نے اس مجرمانہ سازش کو انجام دینے کے لیے پوری تیاری اور ایکشن پلان تیار کر لیا تھا۔ بھٹکل اور دانش اس منصوبہ کو انجام دینے کے لیے کی گئی شدت پسندآنہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ بتادیں کہ محمد آفتاب عالم، محمد دانش انصاری، عمران خان، سید مقبول، محمد احمد صدیقی، اسد اللہ اختر، عزیر احمد، حیدر علی، محمد تحسین اختر، ضیاء الرحمان۔ اور عبید الرحمان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) قانون اور تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی مختلف دفعات اور سیکشن 1860 (10 سے زائد افراد کے جرائم سے متعلق) کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ یاسین بھٹکل کی جیل انتظامیہ سے یونانی ادویات فراہم کرنے کی درخواست

عدالت نے کہا کہ ثبوت کے مطابق بھٹکل کی چیٹ سورت میں ایٹمی دھماکے کی سازش کو ظاہر کرتی ہے۔ جہاد کے نام پر انہوں نے اپنے پاس سے ضبط کیے گئے ڈیجیٹل مواد میں غیر مسلموں کے قتل کا جواز پیش کرنے والے مضامین اور ویڈیوز کو بھی فراہم کیا۔ یہ لوگ وہاں سے مسلمانوں کو نکالنے کے بعد بم دھماکہ کرکے بھارت کے خلاف جنگ شروع کرنا چاہتے تھے۔ عدالت نے کہا کہ بھٹکل نے اس معاملے میں نہ صرف سازش کی بلکہ دھماکے کے لیے آئی ای ڈی تیار کرنے میں بھی مدد کی۔ اس کے علاوہ اس کیس میں تین لوگوں کو راحت دیتے ہوئے عدالت نے انہیں الزامات سے بری کر دیا۔ بری ہونے والوں میں راحت منظر امام، اریز خان اور عبدالواحد سدیبپا شامل ہیں۔ بتا دیں کہ اس معاملے کی جانچ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے کی ہے۔ ایجنسی نے تحقیقات میں یہ بھی الزام لگایا ہے کہ سلیپر سیل کے ساتھ اس کے پاکستان میں مقیم ساتھیوں نے بھی بھارت میں ہونے والی عسکریت پسندآنہ سرگرمیوں میں پوری طرح مدد کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.