ETV Bharat / bharat

ایک لاکھ ریلوے ملازمین کورونا کے شکار

author img

By

Published : May 10, 2021, 10:09 PM IST

ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایکزیکیٹو آفیسر (سی ای او) سنت شرما نے کہا کہ کووڈ 19 وبا کی ابتدا کے بعد سے 1952 ریلوے ملازمین کی موت ہوچکی ہے۔

railway employees
railway employees

انڈین ریلوے کے تقریباً ایک لاکھ ملازمین جنہوں نے کووڈ 19 وبائی امراض کے درمیان آکسیجن ایکسپریس چلا کر لاکھوں جانوں کی جان بچائی ہے، وہ کورونا انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں اور تقریبا ان میں سے دو ہزار افراد کی اس سے موت ہوگئی ہے۔

ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایکزیکیٹو آفیسر (سی ای او) سنت شرما نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 وبا کی ابتدا کے بعد سے 1952 ریلوے ملازمین کی موت ہوچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت تقریبا چار ہزار ملازمین ریلوے کے اسپتالوں میں داخل ہیں۔

ریلوے یونین کے ذریعہ کورونا سے متاثرہ ملازمین کی تعداد ایک لاکھ بتائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے شرما نے بتایا کہ مارچ 2020 سے کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد اتنی ہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تقریباً 65 ہزار افراد ٹھیک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کا تناسب 98 فیصد سے زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریلوے کے اہلکاروں کی محنت کی وجہ سے انڈین ریلوے نے مال ڈھلائی میں ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اپریل میں اس مالی سال کے پہلے مہینے میں 111.53 ٹن سامان ڈھویاگیا ہے، جو ایک ریکارڈ ہے۔ اپریل 2019 میں ریلوے نے 101.04 ٹن مال سامان ڈھویا۔ کووڈ کے باوجود ریلوے نے مالی سال 2020-21 میں ہدف سے زیادہ 1232.64 ٹن مال ڈھویا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 24 اپریل سے اب تک انڈین ریلوے نے 75 آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے 295 ٹینکروں میں 4709 ٹن میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) فراہم کی ہے۔ پیر کو ریکارڈ 831 ٹن ایل ایم او کی ڈھلائی کی گئی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.