ETV Bharat / bharat

India Corona Update بھارت میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 65 ہزار سے متجاوز

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 11:54 AM IST

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12591 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 65286 ہو گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے 12 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12591 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 65286 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 5.46 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10827 مریض کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.67 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 230419 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 574 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

وہیں قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا سے اموات کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بدھ کو کورونا کی وجہ سے چھ مریضوں کی موت ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دارالحکومت میں کورونا کے 1767 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 1427 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ انفیکشن کی شرح 28.63 فیصد تھی۔ اس وقت اسپتالوں میں کورونا کے 377 مریض داخل ہیں۔ اس دوران 6172 لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فعال مریضوں کی تعداد 6046 ہو گئی۔ ان میں سے 3643 مریض گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update کورونا کے متاثرین کی تعداد 63 ہزار سے تجاوز
(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.