ETV Bharat / state

India Corona Update کورونا کے متاثرین کی تعداد 63 ہزار سے تجاوز

author img

By

Published : Apr 19, 2023, 2:21 PM IST

کووڈ متاثرین کی تعداد 63 ہزار سے تجاوز
کووڈ متاثرین کی تعداد 63 ہزار سے تجاوز

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ملک میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 10 ہزار 542 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ new corona cases in India

ممبئی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے انفیکشن کے 10,000 سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 63,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 10542 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 63562 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 4.39 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8175 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.67 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 240014 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 487 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے سات ہزار سے زیادہ نئے کیسز

وہیں مہاراشٹر میں ایک بار پھر کورونا وائرس کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ منگل کو ریاست میں کورونا انفیکشن کے 949 نئے معاملے سامنے آئے۔ اس کے ساتھ ہی اس وبا کی وجہ سے چھ مریضوں کی موت ہو گئی۔ تاہم اس دوران 912 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کی وجہ سے ریاست میں کل ایکٹیو کیسز بڑھ کر 6118 ہو گئے ہیں۔ ایک دن پہلے ریاست میں کورونا کے 505 معاملے سامنے آئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی، 12 اپریل سے ریاست میں کورونا انفیکشن کے 6117 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ 5 اپریل سے 11 اپریل کے درمیان مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے کل 4875 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اور 29 مارچ سے 4 اپریل تک کورونا کے کل 3792 کیسز سامنے آئے۔ 22 مارچ سے 28 مارچ کے درمیان ریاست میں کووڈ کے 2364 مثبت معاملے پائے گئے ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست میں کورونا انفیکشن مسلسل بڑھ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.