ETV Bharat / bharat

No Development Activity In Muslims Area اگر مسلمانوں نے ووٹ نہیں دیا تو ان کے لیے ترقیاتی کام نہیں کروں گا، بی جے پی ایم ایل اے

author img

By

Published : Dec 13, 2022, 8:31 AM IST

بی جے پی کرناٹک کے رکن اسمبلی جے پریتم گوڑا نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے 2018 کے اسمبلی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں مجھے ووٹ نہیں دیا، اس لیے میں آپ کے لیے کوئی ترقیاتی کام نہیں کروں گا۔ No Development Activity In Muslims Area

اگر مسلمان مجھے ووٹ نہیں دیتے تو ان کے لئے کوئی ترقیاتی کام نہیں کرونگا، بی جے پی ایم ایل اے
اگر مسلمان مجھے ووٹ نہیں دیتے تو ان کے لئے کوئی ترقیاتی کام نہیں کرونگا، بی جے پی ایم ایل اے

بنگلورو: بی جے پی کرناٹک کے رکن اسمبلی جے پریتم گوڑا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ مسلمانوں سے کہہ رہے ہیں کہ اگر وہ انہیں آئندہ اسمبلی انتخابات میں ووٹ نہیں دیتے ہیں، تو وہ ان کے لیے کوئی ترقیاتی کام نہیں کریں گے۔ ان ریمارکس پر لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ بتادیں کہ ہاسن شہر کے مسلم اکثریتی علاقے سری نگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پریتم گوڑا نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ چار سالوں میں تمام برادریوں کے لوگوں کے ساتھ بھائی جیسا سلوک کیا۔ No development if you don t vote for me, MLA to Muslims

مزید پڑھیں:۔ BJP Leader Vineet Agarwal Sharda بی جے پی کے سینئر رہنما کا متنازعہ بیان

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مسلمان ان کے گھر آتے ہیں تو وہ انہیں کافی اور چائے پیش کریں گے لیکن ترقیاتی کاموں کو یقینی نہیں بنائیں گے اور ان کی ضرورت کے مطابق کچھ نہیں کریں گے اور میں تم سے بھائیوں جیسا سلوک کرتا رہوں گا۔ لیکن آپ نے 2018 کے اسمبلی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں مجھے ووٹ نہیں دیا۔ آپ نے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ نہیں دیا۔ میں پانی، سڑک اور نکاسی کی مناسب سہولیات کو یقینی بنانے سے زیادہ کچھ نہیں کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف اس مزدوری کی اجرت مانگ رہے ہیں جو انہوں نے مسلمانوں کے لیے ترقیاتی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کے لیے کی ہیں۔ انہوں نے جلسے میں ہجوم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب یومیہ اجرت والے مزدور ہیں۔ اگر آپ کی اجرت ادا نہیں کی گئی تو آپ ناراض ہو جائیں گے؟ کیا آپ کو مجھ سے کام ملنے کے بعد بھی نہیں لگتا کہ اگر آپ نے ووٹ نہیں دیا تو میں پریشان ہو جاؤں گا؟ پریتم گوڑا نے 2018 میں ہاسن شہر سے جیت کر جے ڈی ایس کو سخت جھٹکا دیا۔ سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کا تعلق ہاسن سے ہے اور پورے ضلع کی سیاست میں گوڑا خاندان کا غلبہ ہے۔ بی جے پی پریتم گوڑا کی جیت کو یقینی بنا کر جے ڈی ایس کو جھٹکا دینے میں کامیاب رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.