ETV Bharat / bharat

Petrol, Diesel Prices: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

author img

By

Published : Jun 27, 2022, 2:28 PM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 37ویں دن بھی مستحکم رہیں
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 37ویں دن بھی مستحکم رہیں

تیل کی مارکیٹنگ کی بڑی کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق، آج دہلی میں پیٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔ New petrol and diesel prices in Delhi

نئی دہلی: تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان، ہفتہ کو گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 37ویں دن مستحکم رہیں۔ تیل کی مارکیٹنگ کی بڑی کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق، آج دہلی میں پیٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریاست سے دوسرے ریاستوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔ مئی کے آخری ہفتے میں عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ 0.11 فیصد اضافے کے ساتھ 113.25 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.04 فیصد کمی کے ساتھ 107.58 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Nepal Govt Reduces Fuel Prices: نیپال کا ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-

شہر............پیٹرول............ڈیزل

................................(روپے فی لیٹر)

دہلی.............96.72..89.62

ممبئی ..............111.35........97.28

کولکاتہ ......106.03..92.76

چنئی...................102.63..94.24

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.