ETV Bharat / international

Nepal Govt Reduces Fuel Prices: نیپال کا ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

author img

By

Published : Jun 25, 2022, 8:27 PM IST

صنعت، تجارت اور سپلائی کے وزیر دلندر پرساد باڈو نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں Fuel Prices کی وجہ سے بازار میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

nepal Govt reduces fuel prices
نیپال نے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا

کھٹمنڈو: نیپال میں اشیاء اور خدمات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں بڑھتے ہوئے عوامی دباؤ کے درمیان نیپالی حکومت نے ہفتہ کو ایندھن کی قیمتوں میں زبردست کمی کرنے کا فیصلہ کیا Nepal Govt Reduces Fuel Prices۔ صنعت، تجارت اور سپلائی کے وزیر دلندر پرساد باڈو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت نے بڑھتے ہوئے عوامی دباؤ کے درمیان آج رات سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں Petrol Diesel Price میں بالترتیب 20 نیپالی روپے (16 سینٹ) اور 29 روپے (23 سینٹ) کی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی بڑی کٹوتی کے بعد پیٹرول کی قیمت 179 روپے فی لیٹر (1.4 امریکی ڈالر) اور 163 روپے فی لیٹر یعنی 1.3 ڈالر پر آجائے گی۔ Nepal Govt Reduces Fuel Prices

باڈو نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے بازار میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ملک کے مرکزی بینک نیپال راشٹر بینک کے مطابق سال بہ سال صارف قیمت کا اشاریہ مئی میں بڑھ کر 7.87 فیصد ہو گیا، جو 69 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ برس مئی میں یہ انڈیکس 3.65 فیصد تھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ حتمی حل نہیں ہے، لیکن اس چھوٹی سی کوشش سے لوگوں کو کچھ راحت ملے گی۔ حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے ہیں۔

محکمہ کسٹم کے اعدادوشمار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات نیپال کے لیے سب سے بڑی درآمدی اشیاء ہیں۔ رواں مالی برس کے پہلے 11 مہینوں کے دوران (جو جولائی کے وسط میں ختم ہوتا ہے)، نیپال نے 281.61 ارب روپے (2.24 ارب ڈالر) مالیت کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کیں، جو اس مدت کے دوران اس کی کل درآمدات کا تقریباً 16 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این ائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.