ETV Bharat / bharat

Petrol Diesel Crisis: ملک میں پٹرول اور ڈیزل کا شدید بحران

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 12:33 PM IST

Updated : Jun 15, 2022, 3:09 PM IST

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا شدید بحران
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا شدید بحران

ملک کی کئی ریاستوں میں پٹرول اور ڈیزل کی شدیدی قلت ہے۔ پیٹرول پمپوں پر گزشتہ چند دنوں میں لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئی ہیں اور گاڑیوں کے مالکان اپنے ٹینکوں کو دوبارہ بھرنے کے لیے فیول اسٹیشنوں پر بھیڑ لگا رہے ہیں۔

نئی دہلی: بھارت اس وقت پٹرول اور ڈیزل کے بحران کا سامنا کررہا ہے حالانکہ کسی سرکاری اندازے نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ راجستھان، آندھرا پردیش، پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ، گجرات اور مدھیہ پردیش سمیت کئی ریاستوں کے پیٹرول پمپوں پر گزشتہ چند دنوں میں لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئی ہیں اور گاڑیوں کے مالکان اپنے ٹینکوں کو دوبارہ بھرنے کے لیے فیول اسٹیشنوں پر بھیڑ لگا رہے ہیں۔

پٹرولیم ڈیلرز کے مطابق بی پی سی ایل اور ایچ پی سی ایل جیسی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایندھن کی سپلائی کو محدود کر دیا ہے اور وہ کل طلب کا صرف ایک چوتھائی تیل فراہم کر رہی ہیں جس سے ایندھن کا بحران پیدا ہو رہا ہے۔ ایک طرف جہاں موجودہ بحران تیل کی قلت کی افواہوں کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، وہیں حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی بات سامنے نہیں آئی۔

  • Dear Customers,This is to assure that product availability at our retail outlets is absolutely normal. There is adequate product availability & supplies to all markets. We request you not to panic. #IndianOil is fully committed to serve at all times. @HardeepSPuri @ChairmanIOCL pic.twitter.com/rndgCLqqn3

    — Director (Marketing), IndianOil (@DirMktg_iocl) June 14, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دریں اثنا ایندھن کے بحران پر جاری افواہوں پر قابو پاتے ہوئے، انڈین آئل کارپوریشن (IOC) کے ڈائریکٹر (مارکیٹنگ) وی ستیش کمار نے ٹویٹ کیا کہ "اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارے ریٹیل آؤٹ لیٹس پر مصنوعات کی دستیابی بالکل نارمل ہے۔ تمام مارکیٹس میں پروڈکٹ کی مناسب دستیابی اور سپلائی موجود ہے۔ ہماری درخواست ہے کہ آپ گھبرائیں نہیں۔‘‘

راجستھان میں تقریباً 2,000 پیٹرول پمپ ہیں ، جن میں جے پور کے 100 شامل ہیں جو پوری طرح سے خشک گئے ہیں۔ راجستھان پٹرول ڈیلرس ایسوسی ایشن کے صدر سنیت بگئی نے کہا کہ اس بحران کی پہلی بڑی وجہ ریلائنس اور ایسر کے پٹرول پمپوں کا تقریباً دو ہفتوں سے بند ہونا ہے۔ راجستھان میں ان دونوں کمپنیوں کا مارکیٹ شیئر تقریباً 15 فیصد ہے اور اب جب ان کے پمپ بند ہو گئے ہیں تو ان کا بوجھ دوسری کمپنیوں کے پٹرول پمپوں پر آ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Petrol and Diesel Prices Today: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

انہوں نے کہا کہ دوسری وجہ یہ ہے کہ بی پی سی ایل اور ایچ پی سی ایل کی جانب سے سپلائی کم کی جارہی ہے۔ بگئی کے مطابق صرف انڈین آئل کمپنی ہی پوری سپلائی دے رہی ہے۔ وہیں آندھرا پردیش میں بھی لوگوں کو ڈیزل اور پیٹرول کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ رات یہاں فیول اسٹیشنوں پر لمبی لمبی قطارین دیکھنے کو ملی ہیں۔ گاڑی مالکان میں خوف اور بے چینی پائی جارہی ہے۔

Last Updated :Jun 15, 2022, 3:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.