ETV Bharat / bharat

Kharge Promises to work for Betterment of Party : ہر کارکن کے اعتماد پر پورا اتروں گا، کھرگے

author img

By

Published : Oct 19, 2022, 7:30 PM IST

کانگریس کے نو منتخب صدر کھرگے نے نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مرکزی سرکار کی سخت نکتہ چینی کی۔ Mallikarjun Kharge on Central Government

ہر کارکن کے اعتماد پر پورا اتروں گا، کھرگے
ہر کارکن کے اعتماد پر پورا اتروں گا، کھرگے

نئی دہلی: کانگریس کے نومنتخب صدر ملکارجن کھرگے کا کہنا ہے کہ وہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک جد و جہد کریں گے اور کانگریس کارکنوں کے ان پر کئے گئے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ پارٹی صدر منتخب ہونے کے بعد کھرگے نے بدھ کو اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے کہا کہ ’’ملک کو کسی ڈکٹیٹر کی خواہشات کے سامنے نہیں چھوڑا جا سکتا، اس لیے سب کو مل کر ان طاقتوں کے خلاف لڑنا ہو گا۔‘‘Kharge Promises to work for the Country

کانگریس کارکنوں کو ان کی امیدوں پر پورا اترنے کا یقین دلاتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ ’’آپ نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے اور ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والے ایک عام کارکن کو کانگریس کا صدر بنایا ہے، میں آپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔‘‘ Kharge Promises to work for Betterment of Party

وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر ان پر حملہ کرتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ ’’دہلی میں اقتدار پر بیٹھے حکمران باتیں تو بہت کرتے ہیں لیکن کرتے کچھ نہیں ہیں۔ درحقیقت، ان کے کردار کا چار الفاظ میں خلاصہ کیا جا سکتا ہے - کھوکھلا چنا باجے گھنا۔ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی، زبردست بے روزگاری، امیر اور غریب کے درمیان فرق اور ملک میں حکومت کی طرف سے پھیلائی گئی نفرت ہے۔‘‘Mallikarjun Kharge on Modi

مزید پڑھیں: Mallikarjun Kharge in Kashmir ملکارجن نے کہا بی جے پی ملک میں تقسیم کا کام کررہی ہے

کھرگے نے مزید کہا کہ ’’گزشتہ 75 برسوں میں کانگریس نے آئین کی حفاظت کرتے ہوئے ملک کی جمہوریت کو مسلسل مضبوط کیا ہے، لیکن آج جمہوریت خطرے میں ہے اور آئین پر حملہ ہو رہا ہے، اداروں کو توڑا جا رہا ہے، اس لیے کانگریس کو مضبوط کرنے کی مثال سامنے آئی ہے۔ صدر کے عہدے کے لیے انتخابات کروا کر ملک کی جمہوریت کو مضبوط کرنے کی مثال پیش کی گئی ہے۔‘‘

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.