ETV Bharat / bharat

مسلمانوں کو بھارت میں خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں: موہن بھاگوت

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 4:24 AM IST

مسلمانوں کو بھارت میں خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں: موہن بھاگوت
مسلمانوں کو بھارت میں خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں: موہن بھاگوت

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے پیر کو کہا کہ بھارت میں اقلیتی برادری کو کسی چیز سے ڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہندو کسی سے دشمنی نہیں رکھتے ہیں۔ ہندوؤں اور مسلمانوں کے آباؤ اجداد ایک ہی تھے اور ہر بھارتی شہری ایک 'ہندو' ہے۔

پونے میں گلوبل اسٹریٹجک پالیسی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ "سمجھدار" مسلم رہنماؤں کو انتہا پسندوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہو جانا چاہیے۔

بھاگوت نے کہا کہ بھارت کی ہمہ جہت ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا 'سمجھدار مسلم رہنماؤں کو غیر ضروری مسائل کی مخالفت کرنی چاہیے اور انتہا پسندوں کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے۔ جتنی جلدی ہم یہ کریں گے، معاشرے کو اتنا ہی کم نقصان پہنچے گا۔

آر ایس ایس کے سربراہ نے کہا کہ بھارت ایک سپر پاور کے طور پر کسی کو خوفزدہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے 'نیشن فرسٹ اینڈ نیشن سپریم' کے سیمینار میں کہا کہ ہندوستانی ثقافت سبھی مذاہب کا احترام کرتی ہے۔

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان اور سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے چانسلر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسنین بھی سیمینار میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال میں 24 گھنٹوں کے دوران ماب لینچنگ کے دو واقعات

اس موقع پر عارف محمد خان نے کہا کہ 'ہندوستانی ثقافت سب کے ساتھ برابر سلوک کرتی ہے۔' حسنین نے کہا کہ مسلمان دانشوروں کو بھارتی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی پاکستان کی کوششوں کو ناکام بنانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.