ETV Bharat / bharat

Muslim Organizations Protest Against Police Officers: مسلم تنظیموں کا پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Jan 11, 2022, 12:52 AM IST

تنظیموں کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ جس طرح سے جے پور کمشنریٹ کے برہم پوری پولیس تھانے میں پولیس افسران کی جانب سے سماجی کارکن کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔Muslim Organizations Demand Immediate Action Against Police Officers

مسلم تنظیموں کا پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
مسلم تنظیموں کا پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے موتی ڈونگری روڈ علاقے میں واقع مسلم مسافر خانے میں آج جے پور کی مسلم تنظیموں کے عہدیداران کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ Muslim Organizations Held A Media Conference

اس پریس کانفرنس میں مسلم تنظیموں کے عہدیداران کی جانب سے راجستھان پولیس محکمے کے افسران پر مسلم مخالف ہونے الزام عائد کیا گیا، اس دوران ریاستی حکومت کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر اے سی پی چندر سنگھ راوت اور اے ڈی سی پی سومن چودھری کو سات روز میں معطل نہیں کیا گیا تو تمام مسلم تنظیموں کے عہدیداران، ذمہ داران اور اراکین سڑکوں پر اتریں گے اور ریاستی حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کریں گے۔۔

تنظیموں کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ جس طرح سے جے پور کمشنریٹ کے برہم پوری پولیس تھانے میں پولیس افسران کی جانب سے سماجی کارکن کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔

مسلم تنظیموں کا پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

مزید پڑھیں:۔ ٓMLAs on Police Abuse in Jaipur: بدسلوکی کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ



دراصل جے پور کے کربلا علاقے میں واقع مسجد میں مسلم تنظیموں کے عہدیداران جمعہ کے روز نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے پہنچے تھے، اس دوران وہاں پر موجود اے سی پی کی جانب سے ان لوگوں کو برہم پوری پولیس تھانے لے جایا گیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی، جس کے بعد تمام مسلم تنظیموں کے عہدیداران نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے پولیس افسران کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.