ETV Bharat / bharat

Hideout Busted in Tral ترال کے جنگلات میں عسکری کمین گاہ تباہ

author img

By

Published : Sep 1, 2022, 7:51 PM IST

Updated : Sep 1, 2022, 11:00 PM IST

ترال میں پولیس سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر، ترال میں پولیس نے فوج (42RR) کے ساتھ مل کر سید آباد پستونہ کے جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا۔ جس کے بعد اسے تباہ کر دیا گیا۔ Hideout busted in Tral

Hideout busted in Tral
ترال کے جنگلات میں عسکری کمین گاہ تباہ

جموں و کشمیر کے ترال میں پولیس سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر، ترال میں پولیس نے فوج (42RR) کے ساتھ مل کر سید آباد پستونہ کے جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا۔ جس کے بعد اسے تباہ کر دیا گیا۔Hideout busted in Tral

مذکورہ ٹھکانے سے کالعدم عسکریت پسند تنظیم جیش محمد کا مجرمانہ مواد اور خوردنی اشیاء، برتن وغیرہ برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ برآمد ہونے والے تمام سامان کو تفتیش کے لیے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر نمبر 140/2022 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ترال میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ڈی پی او ترال مبشر رسول نے ای ٹی وی بھارت نے فون پر کمین گاہ تباہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ Militant Hideout busted in South kashmir

یہ بھی پڑھیں: Hideout Busted in Ramban: کھاری بانہال میں کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد

Last Updated :Sep 1, 2022, 11:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.