ETV Bharat / bharat

Budget Session 2023 ہنگامہ کے باعث لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی

author img

By

Published : Mar 15, 2023, 11:52 AM IST

پارلیمنٹ میں حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں کارروائی شروع ہوتے ہی نعرے بازی شروع ہو گئے جس کے بعد دونوں ایوانوں کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ Lok Sabha proceedings adjourned

ہنگامہ کے باعث لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی
ہنگامہ کے باعث لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں تیسرے دن بدھ کے روز لوک سبھا میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے اراکین کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات سے ہنگامے کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے وقفہ سوالات اور وقفہ صفر کی کارروائی نہ چل سکی۔ جیسے ہی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے صبح 11 بجے وقفہ سوالات شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اپوزیشن ارکان نے نعرے لگائے اور ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر چاہ ایوان میں پہنچ کر ہنگامہ شروع کردیا۔ اس کے جواب میں حزب اقتدار نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف بھی نعرے لگائے۔

جب ایوان میں حزب اقتدار اور اپوزیشن کے ارکان کی جانب سے شدید نعرے بازی شروع ہو گئی تو اسپیکر نے اراکین کو پرسکون رہنے اور ایوان کے وقار کا خیال رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام اراکین کو ایوان میں بحث اور مکالمے کے لیے کافی وقت دیں گے لیکن دونوں طرف کے اراکین پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ ہنگامہ کے درمیان مرکزی وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل نے بھی راہل گاندھی اور اپوزیشن کے طرز عمل پر سوال اٹھائے لیکن اسپیکر نے کہا کہ کسی کو بھی پارلیمنٹ کے اندر یا ایوان کے باہر تنقیدی تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Lok Sabha Adjourned ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

اوم برلا نے اراکین سے کہا، "وقفہ سوالات کے بعد اپنے مسائل کو اٹھائیں، لہذا اپنی نشستیں سنبھال لیں۔ میں چاہتا ہوں کہ ایوان کی کارروائی چلے۔ آپ اپنی نشستوں پر جائیں اور اپنی بات رکھیں۔ ایوان کے وقار کو برقرار رکھیں اور یہ سب کی ذمہ داری ہے"۔ ہنگامہ کرنے والے ارکان پر اسپیکر کی باتوں کا کوئی اثر نہیں ہوا اور وہ پلے کارڈ لہراتے رہے اور نعرے لگاتے رہے۔ ہنگامہ بڑھنے پر مسٹر برلا نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.