ETV Bharat / bharat

Manoj Sinha Inaugurates Kisan Mela جموں میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے کسان میلے کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Nov 17, 2022, 10:42 PM IST

جموں میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے کسان میلے کا افتتاح کیا
جموں میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے کسان میلے کا افتتاح کیا

لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج سکاسٹ جموں کے زیر اہتمام کسان میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ زراعت اور کسان حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔ گذشتہ دو برسوں میں کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے اور یو ٹی کی اقتصادیات کو تیز کرنے کیلئے جموں و کشمیر کے زرعی اور اس سے منسلک شعبوں کو تبدیل کرنے کیلئے ایک ساز گار ماحول بنایا گیا ہے۔ Manoj Sinha Inaugurates Kisan Mela

جموں: یونیورسٹی کے بابا جیتو آڈیٹوریم میں ملک بھر کے کسانوں اور ماہرین زراعت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ کسانوں، صنعتوں، تاجروں، ماہرین کی پانچ روزہ اسمبلی کاشتکاری برادری کو فائدہ پہنچانے کیلئے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان روابط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ زراعت اور کسان حکومت کی اولین ترجیح ہیں، لفٹینٹ گورنر نے کہا گذشتہ دو برسوں میں کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے اور یو ٹی کی اقتصادیات کو تیز کرنے کیلئے جموں و کشمیر کے زرعی اور اس سے منسلک شعبوں کو تبدیل کرنے کیلئے ایک ساز گار ماحول بنایا گیا ہے۔ Kisan Mela Organised by SKUAST Jammu

جموں میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے کسان میلے کا افتتاح کیا

لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ کسان میلہ زراعت میں تنوع کے موضوع کی نمائش اور غور و خوض کرے گا جو نہ صرف ہماری کاشتکار برادری کیلئے یقینی آمدنی کیلئے اہم ہے بلکہ مستقبل میں زرعی نظام کو مزید پائیدار بنانے میں بھی اہم ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے فارموں کیلئے مستقبل کی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے اعلیٰ کمیٹی کی تعریف کرتے ہوئے فارم کے ان پُٹ کی کم لاگت کے ساتھ زیادہ منافع بخش منڈیوں تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی کا مقصد آئی ٹی مداخلتوں، سرمائے کی سرمایہ کاری، قدر میں اضافہ، زرعی پیداوار کی پروسیسنگ، برانڈنگ اور مارکیٹنگ جو کہ روز گار پیدا کرنے کیلئے زرعی کاروباری اختراعات سے تعاون یافتہ ہے۔

لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے اپیکس کمیٹی کی تجویز کردہ سفارشات اور پروجیکٹوں کو لاگو کرنے میں مرکزی حکومت سے ہر ممکن تعاون اور حمایت کا یقین دلایا ہے۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے رامبن اور کشتواڑ اضلاع کے کرشی وگیان کیندروں کے کام کا عملی طور پر آغاز کیا۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ آج رامبن اور کشتواڑ میں کرشی وگیان کیندروں کے آپریشنل ہونے کے ساتھ ہی جموں ڈویژن کے تمام اضلاع میں اب معیاری تحقیق کرنے اور توسیعی خدمات کو یقینی بنانے کیلئے فعال KVKs موجود ہیں۔

لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ خوراک اور صنعت کیلئے حیاتیاتی وسائل کے موثر استعمال پر توجہ دینے کے ساتھ ہمارا مربوط نقطہ نظر عالمگیریت اور موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماحولیاتی نظام کی خدمات اور حیاتیاتی تنوع کی بحالی اور پائیدار استعمال پر زور دیتے ہوئے زراعت کو پائیدار تجارتی زرعی معیشت میں تبدیل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ قبل ازیں لفٹینٹ گورنر نے ٹگ آف وار مقابلہ شروع کر کے دیہی کھیلوں کا افتتاح کیا۔

انہوں نے کاشتکاروں کے فائدے کیلئے سکاسٹ جموں، سرکاری محکموں، ایف پی اوز، سٹارٹ اپس اور مقامی زرعی صنعت کاروں کی طرف سے لگائے گئے اسٹالوں کا بھی معائینہ کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زراعت پیداوار اتل ڈولو نے زراعت اور اس سے منسلک شعبے کی ہمہ جہت ترقی کے طریقوں اور حکمت عملی پر روشنی ڈالی اور کسانوں کی زندگیوں کو ہنر مندی کی نشو و نما اور دیگر سرشار اقدامات سے بدلنے پر روشنی ڈالی۔

اپنے خطبہ استقبالیہ میں وائس چانسلر سکاسٹ جموں پروفیسر جے پی شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر ہر میدان میں ترقی کر رہا ہے اور اپنی بے مثال کامیابیوں کی وجہ سے قومی اور بین الاقوامی سرخیوں میں نمایاں ہے۔ پروگرام کے دوران کسانوں، اسٹارٹ اپس اور بہترین کمیونٹی پونڈ ڈویلپرز کو بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Blood Transfusion Conference جموں میں انڈین سوسائٹی آف بلڈ ٹرانسفیوژن کانفرنس

اس موقع پر سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈی آر ڈی او نئی دہلی ڈاکٹر سمتی شرما، ڈپٹی مئیر جے ایم سی بلدیو بلوریہ، ڈائریکٹر آئی سی اے آر ۔ اے ٹی اے آر آئی ڈاکٹر راجبیر سنگھ، ڈی سی جموں اونی لواسا، ڈی ڈی سی ممبران، ایچ او ڈیز، فیکلٹی ممبران سمیت ملک بھر سے آئے کسان اور طلباء موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.