ETV Bharat / bharat

Journalists Protest: پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ نہ ملنے پر صحافیوں کا احتجاج

author img

By

Published : Dec 2, 2021, 9:07 PM IST

یہ مارچ صحافیوں کو پارلیمنٹ میں داخلے کے لیے پاس نہ دینے کے خلاف احتجاج میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں کئی صحافتی تنظیموں نے حصہ لیا۔

Journalists Protest
پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ نہ ملنے پر صحافیوں کا احتجاج

پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی کے خلاف ایڈیٹرز، صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹ نے آج یہاں احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کے لیے فوری طور پر پاس جاری کیے جائیں۔

صحافی پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق یہاں پریس کلب میں جمع ہوئے اور کلب میں جلسہ کرنے کے بعد حکومتی اقدام کے خلاف احتجاجاً امن مارچ کیا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صحافیوں نے ہاتھوں میں تختیاں اٹھائے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کیا جس میں حکومت مخالف نعرے درج تھے تاہم پولیس کی بھاری نفری کے باعث صحافی آگے نہ بڑھ سکے اور انہیں کرشی بھون چوک پر روک دیا گیا۔

یہ مارچ صحافیوں کو پارلیمنٹ میں داخلے کے لیے پاس نہ دینے کے خلاف احتجاج میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں کئی صحافتی تنظیموں نے حصہ لیا۔ پریس کلب آف انڈیا، پریس کونسل آف انڈیا، ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا، پریس ایسوسی ایشن، انڈین ویمن پریس کور، دہلی جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور ورکنگ نیوز کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے صحافیوں نے مارچ میں شرکت کی۔

احتجاج کرنے والے صحافیوں نے کہا کہ مستقل پاس کے حامل صحافیوں کو پہلے کی طرح پارلیمنٹ کے احاطے اور راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی پریس گیلریوں میں جانے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

Rahul Gandhi on MPs suspension:'مودی حکومت بزدل، کسی کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتی'

Lok Sabha Discuss Covid 19 Situation: کورونا میں مودی کی شبیہ بچانے میں مصروف حکومت : اپوزیشن

پریس کلب کے صدر اماکانت لکیرا نے کہا کہ حکومت نے پہلے کووڈ قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے پارلیمنٹ میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی لیکن جولائی میں انہوں نے اس سلسلے میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے بات کی تھی جس میں انہوں نے مستقل پاس ہولڈرز کو پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت دی تھی۔ اجازت دینے کے باوجود سرمائی اجلاس میں صحافیوں کا داخلہ پہلے کی طرح کنٹرول کر دیا گیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.