ETV Bharat / bharat

Special Maternity Leave in JK جموں و کشمیرمیں خواتین ملازمین کو زچگی کےلیے خصوصی چھٹی دینے کا فیصلہ

author img

By

Published : Mar 9, 2023, 9:30 PM IST

جموں وکشمیر خواتین ملازمین کو خصوصی زچگی کی چھٹی دینے کا فیصلہ
جموں وکشمیر خواتین ملازمین کو خصوصی زچگی کی چھٹی دینے کا فیصلہ

جموں و کشمیر حکومت نے کچھ شرائط کی بنیاد پر خواتین ملازمین کو 60 دن کی خصوصی زچگی کی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خصوصی زچگی کی چھٹی کے عوض تنخواہ نہیں کاٹی جائے گی اور برابر تنخواہ فراہم کیا جائے گا۔

جموں و کشمیر حکومت نے کچھ شرائط کی بنیاد پر خواتین ملازمین کو بچے کی پیدائش، پیدائش کے بعد بچے کی موت یا مُردہ بچے کو جنم دینے کی صورت میں 60 دن کی خصوصی زچگی کی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو ڈائریکٹر جنرل کوڈز، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق خصوصی چھٹی کی شرط میں یہ بھی شامل ہے کہ 'اگر کوئی خاتون ملازم پہلے ہی زچگی کی چھٹی لے چکی ہے اور اس کی چھٹی کی معیاد بچے کے جنم دینے کے فوراً بعد ہوتی ہے تو اس صورت میں وہ حاصل شدہ زچگی کی چھٹی کو میڈیکل سرٹیفکیٹ کے اصرار کے بغیر چھٹی کے کھاتے میں دستیاب کسی بھی دوسری قسم کی چھٹی میں تبدیل کرسکتی ہے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ 60 دن کی خصوصی زچگی کی چھٹی بچے کی پیدائش یا مردہ بچے کو جنم دینے کے فوراً بعد ختم ہونے کی تاریخ سے دی جا سکتی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، زچگی کی چھٹی پیدائش کے فوراً بعد یا پیدائش کے بعد 28 دن تک حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس میں مزید لکھا گیا یے کہ خصوصی زچگی کی چھٹی کا فائدہ صرف دو سے کم زندہ بچے والی خاتون ملازم اٹھا سکتی ہے۔ ایسے میں خصوصی زچگی کی چھٹی کے عوض تنخواہ نہیں کاٹی جائے گی اور برابر تنخواہ فراہم کیا جائے گا جبکہ اسے کسی دوسری قسم کی چھٹی کے ساتھ ملایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Maternity Leave: کیرالا حکومت نے طالبات کے لیے زچگی کی چھٹی کا اعلان کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.