Maternity Leave: کیرالا حکومت نے طالبات کے لیے زچگی کی چھٹی کا اعلان کیا

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 1:12 PM IST

کیرالہ حکومت نے طالبات کے لیے زچگی کی چھٹی کا اعلان کیا

خواتین ہر ماہ ماہواری کے مسئلے سے نبرد آزما ہوتی ہیں۔ اس مسئلے کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیرالا حکومت تعلیمی اداروں میں ماہواری کی چھٹی دینے پر غور کر رہی ہے۔ نیز حکومت نے 18 سال سے زیادہ عمر کی طالبات کے لیے 60 دن کی زچگی کی چھٹی کا بھی اعلان کیا ہے۔

تروننت پورم ( کیرالا ): کیرالا کے وزیر تعلیم آر بندو نے جمعرات کو اعلان کیا کہ 18 سال سے زائد عمر کے لڑکیوں کو 60 دنوں کی زچگی کی چھٹی ملے گی۔ اس کے علاوہ طالبات کی حاضری کا تناسب 73 فیصد ہوگا جس میں ماہواری کی چھٹی بھی شامل ہوگی، جو پہلے 75 فیصد تھی۔ اس سلسلے میں اعلیٰ تعلیم کے وزیر آر بندو نے کہا کہ حکومت تمام ریاستی یونیورسٹیوں کو ماہواری کی چھٹی دینے پر غور کر رہی ہے جیسا کہ حال ہی میں کوچین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (CUSAT) نے اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق CUSAT نے ہفتہ کے روز اپنی طالبات کو ماہواری کے دوران چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔ بندو نے اپنے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ماہواری کے دوران طالبات کو درپیش ذہنی اور جسمانی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ اور کیرالا حکومت بھی پورے ریاست میں اس کو نافذ کرنے پر غور کررہی ہے، اس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ CUSAT میں ایس ایف آئی کی زیرقیادت طلباء یونین کے مطالبے کو دیکھتے ہوئے ماہواری کی چھٹی کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

CUSAT نے ہفتے کے روز طالبات کو ماہواری کے دوران ہر سمسٹر میں حاضری میں کمی کے علاوہ 2 فیصد کی نرمی کا اعلان کیا ہے۔ عام طور پر ہر سمسٹر کے امتحان میں صرف ان طلباء کو بیٹھنے کی اجازت ہوتی ہے جن کی 75 فیصد حاضری ہوتی ہے۔ جب کہ ماہواری کی چھٹیوں کے ساتھ اب طالبات کی لازمی حاضری 73 فیصد تک ہونی چاہیے۔ یونیورسٹی نے کہا ہے کہ CUSAT طلباء یونین اور مختلف طلباء تنظیموں کی جانب سے حال ہی میں ایک تجویز وائس چانسلر کو پیش کی گئی تھی جسے منظور کیا گیا ہے، بعد ازاں یہ حکم جاری کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.